100 دن تک ایک ہی لباس پہنے رکھا۔۔۔ ان خاتون نے ایسا کیوں کیا؟ جانیں دلچسپ وجہ

image

دنیا بھر میں ایسے کئی عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں جو انسانی سمجھ میں کافی مشکل سے آتے ہیں لیکن ان واقعات کا ضرور کوئی نا کوئی مقصد ہوتا ہے۔

آج ہماری ویب آپ کے لیے ایسا ہی واقعہ لے کر آئی ہے جو ناصرف دلچسپ ہے بلکہ بہت سے افراد کے لیے سبق بھی ہے۔

52 سالہ خاتون جن کا نام سارہ رابن کول ہے، انہوں نے ایک ہی لباس پورے 100 دن پہنے رکھا ۔ بعدازاں انہوں نے اپنی اسٹوری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی جس کے بعد ان کی پوسٹ وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس سب کا آغاز ستمبر 2020 سے ہوا جب سارہ رابن نے 100 دن تک ایک ہی لباس پہننے کا چیلنج قبول کیا۔ یہ چیلنج ایک کپڑوں کے برانڈ کی طرف سے متعارف کروایا گیا جہاں خواتین کو 100 دن تک ایک ہی کپڑے پہنا رہنے ہوں گے۔

کپڑوں کی اس ویب سائٹ کے مطابق اس چیلنج کا مقصد لوگوں کو اپنی زندگیوں میں قناعت پسندی اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے، یعنی شکر گزاری۔ جتنا جس کے پاس ہے وہ اتنے میں ہی خوش رہنا سیکھے۔

ان خاتون کی انسٹاگرام کی کچھ پوسٹ ملاحظہ کیجیے۔





About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts