سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک سیاہ فام بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو اپنے آپ کو دیکھ کر دکھ بھرے انداز سے کہتی ہے کہ میں بہت بدصورت ہوں، مذکورہ بچی کی ویڈیو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
امریکہ میں 4 سال کی سیاہ فام بچی اپنے رنگ سے خفا ہوکر کہتی ہے کہ میں بہت بدصورت ہوں جس پر اس کے بال بنانے والی ہئیر اسٹائلسٹ بچی کو حوصلہ دیتے ہوئے کہتی ہے کہ ایسا نہیں کہتے، تم بہت خوبصورت ہو۔ خیال رہے یہ ویڈیو گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں وائرل ہوئی تھی، لیکن ایک بار پھر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
ہئیر اسٹائلسٹ بچی سے مخاطب ہوکر کہتی ہے کہ آپ خود کو دیکھیں کہ آپ کتنی حسین ہیں اور آپ کے گالوں پر دلکش ڈمپلس بھی واضح ہوتے ہیں۔ خاتون ہئیر اسٹائلسٹ کے سمجھانے پر بچی جزباتی ہوجاتی ہے اور خاتون بچی کو فوراً گود میں اٹھا کر اسے خاموش کرواتی ہے۔
خاتون ننھی بچی کو خاموش کروانے کے دوران پھر سمجھانے کی کوشش کرتی ہیں کہ آپ کی رنگت چاکلیٹی جیسی ہے، خاتون ہئیر اسٹائلسٹ مزید اس بچی سے کہتی ہے کہ میں آپ کو مسکراتا ہوا دیکھنا چاہتی ہوں اور آپ جب ہنستی ہو تو خوبصورت ڈمپل آپ کے گالوں پر اُبھر آتے ہیں۔
بچی سے گفتگو کے دوران خاتون کا کہنا تھا کہ آپ جب مسکراتی ہیں تو آپ کے دانت بھی کتنے سفید نظر آتے ہیں۔ مذکورہ وائرل ہونے والی ویڈیو پر مشعل اوباما سمیت کئی معروف شخصیات کے پیغامات بھی آئے۔
خاتون اور بچی کے مابین گفتگو کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔