80 سالہ کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرنے والی یہ خاتون کون ہیں؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

image

بھارت کی 80 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ یادگار بنانے کے لیے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا دی۔

ڈاکٹر شردھا نے اپنی 80 ویں سالگرہ منفرد انداز میں منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 ہزار فٹ بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کا نام ڈاکٹر شردھا چوہان ہے جنہوں نے اسکائی ڈائیونگ کرکے ثابت کردیا کہ شوق کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے لیے یہ لمحہ اس لیے بھی یاد گار رہا کیونکہ انہوں نے اسکائی ڈائیونگ اپنے بیٹے کے ہمراہ کی جو سابق فوجی اور پیشے کے اعتبار سے اسکائی ڈائیونگ ٹرینر ہے۔

ڈاکٹر شردھا کے منفرد انداز میں سالگرہ منانے کے بعد وہ بھارت کی عمر رسیدہ اسکائی ڈائیونگ کرنے والی خاتون بن گئی ہیں۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts