کیا کمالہ حارث ساڑھی پہن کر اپنے نائب صدارت کا عہدہ اٹھانے کے لئے تیار ہیں؟

image

امریکہ میں صدارتی حلف بندی کی تقریب ہو رہی ہو اور نائب صدر کا حلف اٹھانے والی خاتون نے مدارسی ساڑھی پہنی ہو - جی ہاں یہ بھی اب ممکن ہے مگر ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ پینٹ کوٹ یا اسکرٹ کی جگہ ساڑھی پہن کر کوئی خاتون شرکت کرے؟

امریکہ میں 2020 کے اختتام میں ہونے والے حالیہ انتخابات پر پوری دنیا کی نظر تھی، جیسے ہی کسی ریاست کا نتیجہ آتا ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی نیا بیان سامنے آ جاتا۔ امریکہ کی تاریخ میں یہ واحد انتخابات ایسے گزرے جو تنازعات کی زد میں رہے اور 1 ماہ گزرنے کے بعد بھی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نتائج ماننے پر رضامند نہیں، مگر اب کچھ کیا نہیں جاسکتا کیونکہ صدر جوبائیڈن منتخب ہو چکے ہیں۔ صدارت کے تنازعات ایک طرف، مگر کمالہ حارث نائب صدر کا عہدہ اٹھانے کے لئے پُرعزم ہیں وہ بھی بھارتی مدراسی ساڑھی میں۔۔۔

اب یہ بات آپ کو پڑھ کر حیرت ہو رہی ہوگی کہ مدراسی ساڑھی میں کیوں؟ جب کہ وہ تو اکثر نیلے، کالے یا پھر سفید پینٹ کوٹ میں سینیٹ اجلاس میں جاتی دکھائی دیتی ہیں۔

آخر کمالہ حارث کون ہیں؟

کمالہ حارث امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے، اور ماضی میں کمالہ اپنی منفرد ساڑھیوں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں ان کی پُرانی تصاویریں:

کمالہ حارث کو اس وجہ سے بھی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ آج سے پہلے نائب صدر امریکہ میں کوئی خاتون نہیں رہی ہیں اور دوسری اہم بات ان کا تعلق ایشیا سے ہے اور تیسری اہم بات کہ یہ بہت زیادہ عقل مند اور گہرا تجزیہ رکھنے والی سیاست دان ہونے کے ساتھ عوامی سطح کے مسئلوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھتی ہیں ساتھ ہی ایک مصنفہ بھی ہیں۔ عہدہ اٹھانے کے بعد یہ پہلی غیر سفید فام نائب صدر بھی بن جائیں گی۔ کمالہ-بائیڈن پالیسی پر عوام اور تجزیہ نگاروں کی گہری نظریں جمی ہوئی ہیں کیونکہ کمالہ غیر ملکیوں کے حقوق کی علمبردار جبکہ بائیڈن امریکیوں کے حقوق اور ان کی ترقی کی جانب اپنے قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔ اب دیکھنا یہ کہ کمالہ کا ساڑھی والا انڈین انداز لوگوں کو بھاتا ہے یا پھر ان کی بنائی گئی عوامی پالیسیاں۔۔ تو دیکھنا نہ بھولیں 20 جنوری کو کمالہ کی تقریبِ حلف برداری۔

کمالہ کا تعلق بھارت سے کیوں ہے؟

کمالہ کی والدہ شیاملا گوپالن تھیں جوکہ 1960ء میں بھارت سے امریکا منتقل ہوئیں تھیں اور ان کے والد ڈونلڈ ہیرس اقتصادیات/ معیشیت کے پروفیسر تھے، جو جمیکا سے امریکہ آئے تھے۔ کمالہ کے والدین کی شادی تو پسند کی تھی مگر 7 سال سے زائد نہ چل سکی اور والدین میں علیحدگی کے باعث کمالہ اور ان کی بہن مایا کو ان کی والدہ نے پالا، مگر 2009 میں ان کی والدہ 70سال کی عمر میں آکلینڈ میں انتقال کرگئی تھیں۔ لہٰذا والدہ کی طرف سے کمالہ بھارتی جبکہ والد کی طرف سے جمیکائین ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts