اگر آپ کے بھی پیروں میں سوجن ہو رہی ہے تو ہر گز نظر انداز نہ کریں ورنہ ۔۔۔ جانیں ایک ایسا پھل جو سوجن ختم کرنے کے لیے لازمی استعمال کرنا چاہیے

image

بہت سی معمولی بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کی علامات سامنے آنے کے باوجود ہم نظرانداز کر دیتے ہیں اور دیگر کاموں میں اتنا مشغول ہوجاتے ہیں کہ اپنی صحت کو وقت دینے کا خیال ہی نہیں آتا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ معمولی مرض موذی مرض میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

ان میں سے ایک ہے پاؤں میں سوجن ہو جانا ہے جو کہ انتہائی تکلیف کا باعث بنتی ہے جسے بالکل بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ اگر آپ کے خون کی گردش ٹانگوں کی طرف درست نہ رہے تو اکثر پاؤں کی سوجن، سُن ہوجانا یا درد کی شکایت ہوجاتی ہے اور اس سے دوسرے مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔

ایسے مسئلے کے لئے شاہ بلوطکا پھل (Horse chestnut ) کا استعمال کیا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اس میں ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو جسم میں سوجن کو کم کرتے ہیں۔240 افراد پر تین ماہ تک کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ پھل جسم میں سوجن کو کم کرتا ہے۔ پاؤں میں سوجن اس وقت پیدا ہونا شروع ہوتی ہے جب ہمارا دل صحیح طریقے سے خون کو پمپ نہیں کرتا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts