کہیں آپ کی زبان کا رنگ بھی تو سفید نہیں ہو گیا۔۔۔ جانیں زبان کا کون سا رنگ کس بیماری کی نشاندہی کرتا ہے؟

image

جس طرح انسان کے جسم کے دوسرے حصے مختلف بیماریوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں، بالکل ویسے ہی زبان انسان کے اندر ہونے والی تبدیلیوں کی واضح نشاندہی کرتی ہے۔ زبان کا رنگ ہمیں یہ بتا دیتا ہے کہ ہم کون سی بیماری کا شکار ہیں۔

آج ہماری ویب اپنے پڑھنے والوں کو بتانے جا رہی ہے کہ زبان کا کون سا رنگ کون سی بیماری کے بارے میں بتاتا ہے؟ ( نمبر 6 والا لازمی پڑھیے گا)

1) براؤن رنگ

اگر آپ کی زبان کا رنگ براؤن ہو رہا ہے تو سمجھ لیں کہ آپ کو پھیپھڑے کے مسائل کا سامنا ہے۔ مراد یہ کہ آپ کے پھیپھڑے مکمل طور پر کام نہیں کر رہے۔ ایسی زبان اکثر و بیشتر سگریٹ پینے والوں کی ہوتی ہے۔

2) جامنی رنگ

کچھ افراد کی زبان کا رنگ جامنی ہو جاتا ہے۔ ایسے افراد کو دل کا عارضہ اور پھیپڑوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوتا ہے۔ انہیں چاہیے کہ فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

3) نیلا رنگ

کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی زبان نیلے رنگ کی ہو جاتی ہے۔ ایسے افراد کو گردوں کے مسائل ہوتے ہیں۔ انہیں زیادہ پانی پینا چاہیے۔

4) پیلا رنگ

وہ افراد جن کی زبان کا رنگ پیلا ہو چکا ہو، انہیں معدے اور جگر کے مسائل ہوتے ہیں۔ انہیں لازمی احتیاط برتنی چاہیے اور ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کرنا چاہیے۔

5) سفید رنگ

سفید رنگ کی زبان جسم میں پانی کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ ایسے افراد کو زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہیں مختلف فنگس کے انفیکشن بھی ہوتے ہیں۔ اور نزلے کے بھی مسائل رہتے ہیں۔

6) ہلکا گلابی رنگ

زبان کا ہلکا گلابی رنگ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ بالکل صحت مند اور تندرست ہیں۔

٭ آپ کی زبان کا رنگ کون سا ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.