اداکارائیں کسی بھی قسم کا اسٹائل اپنا لیں مداحوں کو خوب پسند آتی ہیں اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان کی اداکاری لوگوں کے دلوں میں اپنا بہتر مقام بنا چکی ہوتی ہے۔ اب ان اداکاراؤں نے پرانے انداز کو چھوڑ کر نئے ہیئر اسٹائل کیا بنائے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے پوسٹ ہزاروں کی تعداد میں لائک کرنے شروع کر دیئے۔
٭ ثانیہ سعید:
پاکستانی اداکارہ ثانیہ سعید کے بال گھنگریالے ہیں اور یہ ان کی ایک الگ اور منفرد پہچان تھے مگر اب وقت کے ساتھ ثانیہ نے اپنے بالوں کی کٹننگ تبدیل کروا کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں:
٭ حرا مانی:
اداکارہ حرا مانی بال اوپر سے سیدھے اور نیچے سے ہلکے سے بلو ڈرائی کروائے ہیں جو کہ دیکھنے میں بہتحصین لگ رہے ہیں ساتھ ہی انہوں نے بالوں میں گولڈن رنگ بھی کروایا ہے۔
٭ علیزے شاہ:
اداکارہ علیزے شاہ نے تو باب کٹ کر وا کر سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ یہ اس کٹننگ میں بہت منفرد نظر آ رہی ہیں۔
سارہ خان:
اداکارہ سارہ خان نے بھی اپنا انداز ڈرامے میں کام کرنے کی غرض سے بدل لیا ہے۔ اور یہ اس روپ میں بھی بہت دلکش نظر آ رہی ہیں۔