شادی کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، تاہم آج کل ایمن خان کہاں غائب ہیں اُن کے مداح یہ جاننا چاہتے ہیں۔
تو آج ہم بتاتے ہیں کہ خوبرو اداکارہ ایمن خان آج کل کہاں موجود ہیں، ایمن خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کس سیاحتی مقام پر موجود لگ رہی ہیں۔
تصاویر میں اداکارہ کسی بلند جگہ موجود ہیں اور ان کے بیک گراؤنڈ میں ہریالی اور پانی دکھائی دے رہا ہے، ایمن نے تصاویر کے ساتھ انطالیہ اور ترکی کا ہیش ٹیگ بھی لگایا ہے۔
ایمن خان کی جانب سے شئیر کردہ اس تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آج کل ترکی میں موجود ہیں۔