برطانیہ کا شاہی خاندان اپنی قدیم روایات کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔ اور جب بات ان کی ظاہری شخصیت کی ہو تو صرف تاج ہی نہیں بہت سی چیزیں انوکھی ہوتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں برطانوی شاہی خاندان کے افراد کی ان چیزوں کا ذکر کیا جارہا ہے جن میں کوئی پیغام چھپا ہوا تھا۔
کیٹ مڈلٹن کے بندے
کیٹ مڈلٹن جو شاہی خاندان کی بڑی بہو ہیں انھوں نے شادی کے دن وہ بندے پہنے جو ان کے والدین نے انھیں تحفے میں دیے تھے۔ اس ائیر رنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بلوط کے پتوں کی طرح ہیرے جڑے ہوئے ہیں اور اس میں تین بلوط کے پھل ہیں جو کیٹ مڈلٹن سمیت ان کے دو بہن بھائیوں کی نمائندگی کررے ہیں۔
میگھن مارکل کی شادی کا گلدستہ
کئی لوگوں نے سوال کیا کہ شہزادی میگھن نے شادی کے دن اتنا چھوٹا گلدستہ ہاتھ میں کیوں لیا تھا جس کا جواب یہ ہے کہ وہ گلدستہ دیکھنے میں چھوٹا مگر اپنی اہمیت کے لحاظ سے کافہ وزن رکھتا تھا۔ اس گلدستے میں کئی میٹھی خوشبو والے پھول تھے جیسے موتیا، للی وغیرہ جو شہزادے ہیرے نے خود اس گلدستے میں ڈلوائے تھے۔ اس گلدستے کا راز یہ ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی بیگم شہزادی ڈیانا کو ان کے پسندیدہ پھولوں کے زریعے خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتے تھے۔
شہزادی بیٹریس
شہزادی بیٹرس ملکہ الزبتھ کے تیسے نمبر کے بیٹے شہزادے اینڈریو کی بیٹی ہیں۔ شہزادی بیٹرس نے اپنے ایک ہینڈ بیگ پر "Be Co Be Be Nice" لکھوایا ہوا ہے۔ جب شہزادی سے یہ بات پوچھی گئی تو انھوں نے کہا وہ ایسی مہم کا حصہ ہیں جو رحم دلی، احترا اور اچھی عادتوں کو فروغ دیتی ہے۔ شہزادی کو بچپن سے ہی بہت سی چیزوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اس وجہ سے وہ چاہتی ہیں کہ لوگ تھوڑا سا برداشت کرنا سیکھیں اور دوسروں سے رحم دلی سے پیش آئیں۔
شہزادی ڈیانا کا تاج
اپنی شادی کے دن شہزادی ڈیانا نے سسرال کا دیا ہوا تاج نہیں بلکہ اپنے میکے کا تاج پہنا تھا۔ یہ تاج اسپینسر خاندان کے ہاتھ کئی دہائیوں پہلے آیا تھا۔
ڈیانا کا ہینڈ کلچ
شہزادی ڈیانا اپنے ہاتھ اور گاڑی میں ایک لمبا سا ہینڈ کلچ ضرور رکھتی تھیں تاکہ فوٹوگرافی کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں۔ لباس سے ہیرے موتی نکل جائیں یا دروازے میں پھنس کر کپڑا ادھڑ جائے تو ایک لمبا ہینڈ کلچ ہمیشہ ان کا مددگار ثابت ہوتا تھا۔