طالبان سے ہار کا غم یا دولت لٹنے کا دکھ۔۔۔ افغان کے نائب صدر امر اللہ صالح کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل

image

افغان کے خود ساختہ نائب صدر امر اللہ صالح کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہے جس میں ان کے رونے کی وجہ تو فی الحال کسی کو معلوم نہیں ہوسکی لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ طالبان نے امر اللہ صالح کے گھر چھاپہ مار کر ٦۔ ٥ ملین ڈالر کی بھاری رقم اور اٹھارہ سونے کی اینٹیں بر آمد کی ہیں۔ جس کی وجہ سے امر اللہ صالح شدت غم سے نڈھال ہو کر رہ رہے ہیں۔

امر اللہ صالح اس وقت کہاں ہیں؟

امر اللہ صالح افغان حکومت کے ان افراد میں سے ایک ہیں جنھوں نے آخری وقت تک طالبان سے مزاحمت جاری رکھی۔ افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ کر بھاگنے کے بعد امر اللہ صالح نے از خود اپنی حکومت کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ “ صدر غنی کے ملک کے چلے جانے کے بعد اب وہ نگراں افغان صدر ہیں اور یہ کہ ’جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ میں اس وقت ملک کے اندر موجود ہوں اور قانونی اعتبار سے نگراں صدر ہوں۔ میں تمام رہنماؤں سے رابطے میں ہوں تاکہ ان کی حمایت اور اتفاق رائے حاصل کر سکوں۔‘

طالبان کے حکومت سنبھالتے ہی امراللہ صالح پنجشیر چلے گئے تھے جہاں انھوں نے احمد مسعود کے ساتھ طالبان کے خلاف کارروائی بھی کی لیکن پنجشیر میں طالبان کی فتح کے بعد امراللہ صالح اور احمد مسعود دونوں غائب ہیں۔ امراللہ صالح کی روتے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر صارفین ان کی اتنی زیادہ دولت پر سوال کررہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.