پہلے چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے ۔۔ 3 ایسی جوڑیوں کی کہانی جو شادی کے بعد دنیا کے امیر لوگ بن گئے

image

آج کل لوگ بچوں کا رشتہ طے کرتے ہوئے سمدھیانے کا رتبہ اور مال و دولت کو فوقیت دیتے ہیں جو کہ ایک غلط رویہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں دولت کا لالچ اور دیگر برائیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم بات کریں گے ایسے جوڑوں کی جو شادی سے پہلے غریب تھے اور شادی کے بعد ان کی محنت نے ان کو پرآسائش زندگی دی۔

حرا مانی

پاکستانی شوبز کے جوڑے حرا مانی سے کون واقف نہیں۔ لیکن ایک وقت یہ بھی تھا جب مانی روڈ شوز او ریڈیو پروگرام کرتے تھے جب کہ حرا کو تو شادی سے پہلے کوئی جانتا تک نہیں تھا۔ حرا کے والد ایک بینکر تھے اور وہ سب ایک عام سے گھر میں رہتے تھے۔ حرا نے مانی سے شادی کے کچھ سال بعد ایکٹنگ شروع کی اور چند دنوں میں ہی وہ ٹی وی اور ماڈلنگ کی دنیا میں چھا گئیں۔ حرا نے بہت محنت کی اور آج وہ ایک شاہانہ زندگی گزار رہی ہیں۔

شاہ رخ خان

کنگ خان اور ان کی بیوی گوری بھی زمانہ طالبعلمی سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن شاہ رخ خان اس وقت اداکار بننے کی جدوجہد کررہے تھے اور کافی غریب تھے جبکہ گوری خان بھی مڈل کلاس خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ شاہ رخ اس وقت اتنے غریب تھے اپنی شادی کی رات بھی انھیں اپنی دلہن کے ساتھ فلم کی شوٹنگ پر جانا پڑا جہاں گوری خان کو جس کمرے میں بیٹھنا پڑا وہاں ان کو بہت زیادہ مچھروں نے کاٹا تھا اور اپنی نئی نویلی دلہن کو اس حال میں دیکھ کر شاہ رخ خان کی آنکھوں میں آگئے تھے۔ لیکن شادی کے بعد شاہ رخ کی قسمت کا ستارہ جس تیزی سے اوپر گیا وہ پوری دنیا نے دیکھا۔

بارک اوباما اور میشل اوباما

بارک اوبامہ امریکہ کے تاریخ صدر تھے جو سیاہ فام تھے۔ ان کا بچپن بھی کافی غربت میں گزرا۔ بچپن میں وہ پڑھائی کے بھی بہت زیادہ شوقین نہیں تھے۔ اسی غربت کے دوران ہی ان کی شادی میشل نامی خاتون سے ہوئی جنھوں نے اوباما کو ہر لحاظ سے سپورٹ کیا۔ یہاں تک کہ اوباما نے مطالعہ شروع کیا اور محنت کرتے کرتے امریکی صدر بن گئے۔ اوبامہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اگر میشل ان کے ساتھ نہ ہوتیں وہ زندگی میں وہ سب کچھ نہ کرپاتے جو وہ کرچکے ہیں۔ ان کی بیوی ہی وہ انسان ہیں جنھوں نے انھیں سنبھالا اور توزان قائم رکھنے میں مدد دی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.