مہنگائی ہے سائیکل بھی کیسے خریدیں ۔۔ کہیں وہ وقت دوبارہ تو نہیں آ گیا جب لوگ بینکوں سے قرضہ لے کر سائیکل خریدتے تھے؟ دیکھیں تصاویر

image

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے اخبار میں کچھ سال قبل شائع ہونے والے اشتہار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ جس میں یہ تحریر ہے کہ اپنی سائیکل، اپنی سواری۔ الائیڈ بینک کی ایک نئی پیشکش۔

سائیکل قرضہ سکیم۔ یہی نہیں بلکہ اس اشتہار میں ایک سائیکل کی تصویر کے ساتھ۔ یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ کم آمدنی والے حضرات کیلئے اپنی سواری حاصل کرنے کا نادر موقعہ۔حیرت کی بات تو یہ ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کر رکھا ہے کہ اشتہار کی سب سے آخری لائن میں یہ بھی تحریر ہے کہ صرف 100 روپے دیجئے باقی رقم ہم دیں گے لیکن آپکو سائیکل مل جائے گی۔

مزید یہ کہ تصویر شیئر کرتے ہوئے داؤد شفقت نامی اس صارف نے کہا کہ الائیڈ بینک نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی پرانی اسکیم دوبارہ اعلان کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ یہاں 100 روپے سے مراد یہ ہے کہ شروعات میں 100 روپے ہر فرد کو دینے ہوں گے جس پر سائیکل تو مل جائے گی لیکن ہر مہینے کچھ رقم ضرور دینی ہوگی۔ اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.