صابن نہیں تو بیسن سے منہ دھو لیں۔۔ آپ کے پاس وقت نہیں تو یہ طریقے آزمائیں اور پارلر جائے بغیر اپنے حسن میں اضافہ کریں

image

اکثر صبح تیار ہوتے ہوئے ہمیں پتا چلتا ہے کہ فلاں چیز ختم ہوچکی۔ ایسے میں بھاگ کر لانے کا تو وقت نہیں ہوتا اور مارے باندھے مجبوری میں ہی باہر جانا پڑتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتایا جائے گا جو آپ کی 5 بڑی مشکلوں کو آسان کردیں گی۔

فیس واش

اگر فیس واش ختم ہوگیا ہے اور آپ کو لانا یاد ہی نہیں رہا تو پریشان مت ہوں۔ صرف تھوڑے سے بیسن کا لیپ چہرے پر کریں اور سادے پانی سے دھو لیں۔ نتائج دیکھ کر آپ فیس واش لانے کا ارادہ ہی ترک کردیں گے۔

باڈی اسپرے ختم ہوگیا ہے

اگر آپ کو زیادہ پسینہ آتا ہے اور باڈی اسپرے موجود نہیں تو بالٹی میں چند قطرے لیموں کے ملا لیں۔ نہانے کے بعد لیموں والا پانی جسم پر ڈال لیں اس سے زیادہ پسینہ آنے اور ناگوار بو کا مسئلہ کم ہوجائے گا۔

کنڈیشنر

شیمپو کے بعد کنڈیشنر بالوں کو نرم اور سلجھا ہوا بناتا ہے۔ کنڈیشنر کی عدم دستیابی کی صورت میں پانی میں چند قطرے سفید سرکہ ملائیں اور بال کھنگال لیں۔ یہ قدرتی کنڈیشنر بالوں کو حیران کن چمک دے گا۔

ماسک

اگر پارلر جانے کا وقت نہیں ہے تو تھوڑے سے لیموں کے رس میں چٹکی بھر ہلدی ڈالیں اور چہرے پر لیپ کرلیں۔ بیس منٹ بعد صاف پانی سے دھو لیں۔ یہ چہرے پر بلیچنگ ماسک کا کام کرے گا

کریم

اگر گریم یا لوشن موجود نہ ہو تو فکر کیکوئی بات نہیں۔ ناریل یا بادام کا تیل کریم کی طرح لگا لی۔ یا پھر دوچمچ ایلوویرا جیل میں چند قطرے وٹامن اے آئل ڈالیں اور تھوڑا سا بادام کا تیل ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ یہ کریم کی طرح لگائیں۔ مہنگے لوشنز کو بھول جائیں گے


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.