ہوٹل کے کمروں میں بستر کی چادر اور پردے دوسرے رنگوں کے بجائے سفید کیوں ہوتے ہیں؟ وہ چند اہم رازجن سے اکثر لوگ واقف نہیں

image

کبھی کسی دوسرے شہر یا اپنے ہی شہر کے ہوٹل میں رُکنے جائیں تو یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ ہوٹل کے کمروں میں موجود چادر ،تکیے یہاں تک کہ پردے بھی سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔

بہت کم ہوٹلوں میں ایسا ممکن ہو کہ بیڈ شیٹ، اور پردے دوسرے رنگوں کے لگائے جاتے ہوں ورنہ اکثر ہوٹلوں میں سفید رنگ کے کپڑوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسا گھروں میں نہیں ہوتا کیونکہ مختلف رنگوں والی چادریں ، پردے اور تکیوں کے غلاف چڑھاتی ہیں، ہم اور آپ کے گھروں میں کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔

آج ہم اس حوالے سے جانیں گے کہ ہوٹل کے کمروں کی چادریں اور پردے سفید ہی کیوں ہوتی ہیں۔

الرجل میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سفید رنگ خوبصورت اور پاکیزگی کو ظاہر کرتا ہے اور نفسیاتی طور پر سکون و تحمل کا بھی احساس دلاتا ہے۔ سفید رنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حفاظت کا بھی احساس دلاتا ہے۔

یہ رنگ صفائی ستھرائی کے عمل اور گندگی کا پتا لگانے میں مدد فراہم کرتا ہے، آپ نے دیکھا ہوگا کہ اگر کسی سفید چادر پر کوئی معمولی سا داغ بھی موجود ہو تو واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔وہ صاف اور خستہ نظر آتے ہیں۔ کیونکہ بلیچنگ کے ذریع سفید کپڑوں والی چادروں پر سے داغ ہٹانا آسان ہوتا ہے۔

اگر آپ حیران ہیں کہ زیادہ اجلے اور سفید کیوں ہوتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ الٹرا ساؤنڈ تکنیک استعمال کرتے ہیں جو ہلکی گندگی کو بھی ختم کرتی ہے۔

وائٹن اینڈ شیراٹن ہوٹلوں کی سابق نائب صدر “ایرن ہوور” نے سفید کپڑوں کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سفید رنگوں کے بستر سے انسان کا دماغ پرسکون محسوس کرتا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ کمرے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اگرچہ صرف بستر کو ہی درست کیا گیا ہوتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts