رنگ برنگے خوبصورت پرندے دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ کچھ اپنی سُریلی آواز کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں، تو کسی کی خوبصورتی اس کی شہرت کی وجہ بنتی ہے۔ لیکن ایک ایسا خوفناک پرندہ بھی اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے جو اتنا ذہین اور چالاک ہے کہ سانپ جیسے زہریلے جانور کا بھی خون پی جاتا ہے۔
اس پرندے کا نام سیکریٹری برڈ secretary bird ہے۔ یہ سانپ کو کھانے کی وجہ سے دنیا بھر میں خوفناک پرندے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ سانپ کے سر کو اپنے پنجوں سے اتنی مہارت سے کچل دیتا ہے جیسے کچرے کو کچلا جاتا ہے۔ اس کا کُل وزن صرف 4 کلو ہوتا ہے۔ یہ پہاڑی یا گھنے جنگلات میں رہنے کی بجائے چھوٹی چھوٹی گھاس والے میدانی علاقوں میں رہتے ہیں تاکہ ان کو سانپ چوہے ، چھپکلیاں اور کیڑے مکوڑے بآسانی کھانے کو مل سکیں۔
اس پرندے کو سب سے پہلے 1783 میں ماہرِ حیاتیات جوہن جرمن نے افریقہ میں پایا تھا۔ یہ سارا دن جنگلوں یا گھاس میں گزارتے ہیں جبکہ رات بھر یہ درختوں کی شاخوں پر چھپ کر آرام فرماتا ہے۔ اس کی ٹانگیں 4 فٹ کی ہوتی ہیں۔ یہ کسی بھی قسم کے سانپ کو کھانے میں ماہر ہوتے ہیں چاہے وہ بلیک کوبرا یا ایناکونڈا ۔ مادہ 2-3 سفید رنگ کے انڈے دیتی ہے جنہیں 42-46 دنوں تک یہ سیکتے ہیں۔ پھر والدین ان انڈوں میں سے نکلنے والے بچوں کو خوراک گھونسلے میں لا کر کھلاتے ہیں۔ 9 سے 15 ہفتوں کے بعد یہ چھوٹے بچے اپنے والدین کی طرح بڑے ہو جاتے ہیں۔
سانپ کو کھانے کا ہنر سیکریٹری برڈ کو قدرتی طور پر حاصل ہوتا ہے کیونکہ اس پرندے کے ننھے بچوں کو بھی قدرتی طور پر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح انہیں سانپ کو کھانا ہے۔
سیکریٹری برڈ کے شکار کرنے کا طریقہ دیگر پرندوں سے مختلف ہوتا ہے یہ اپنے شکاری کا خون پی لیتا ہے۔ چھوٹے بچے کبھی سامنے سے شکار نہیں کرتے، البتہ بالغ سیکریٹری برڈ سامنے سے شکار کرتا ہے اور سب سے پہلے خون پی جاتا ہے جس کے بعد شکار کو کھانا آسان ہوتا ہے۔