گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے گھر میں موجود ان 5 مفید جڑی بوٹیوں کا ابھی استعمال کریں اور پائیں گرمی میں آرام

image

رمضان کا مہینہ پچھلے کچھ سالوں سے شدید گرمی میں آتا ہے۔ ملک بھر میں رمضان کےمہینے میں گرمی کی شدت اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ روزے میں اکثر و بیشتر لوگ نڈھال ہو جاتے ہیں۔ دن کے وقت گھر سے باہر نکلنے والے پسینے سے شرابور ہو جاتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر لوڈ شیڈنگ ہو جائے اور ہوا بھی نہ چلے تو جسمانی درجہ حرارت حد سے زیادہ گرم ہونے لگتا ہے۔

چونکہ دن بھر روزہ ہوتا ہے، لہٰذا سحر و افطار کے وقت چند کارآمد جڑی بوٹیوں کے مشروب کا استعمال قابلِ ذکر ہے جنھیں استعمال کر کے آپ بھی گرمی میں خود کو ٹھنڈا رکھ سکتے ہیں ۔

* پودینہ

گرمی کی شدت میں کمی لانے کے لیے پودینہ ایک سستی سی جڑی بوٹی ہے۔ اس کو پیس کر چٹنی اور کئی طرح کے مشروبات میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پودینے کے پتوں کو اچھی طرح سے دھو کر پانی میں ڈال لیں اور اسے پیئیں جسم سے فاضل مادوں کا اخراج بھی ہوگا اور معدے کی صحت بھی بہتر ہوگی ۔

* آملہ

آملہ وٹامن سی سے بھر پور ہے۔ یہ معدے کے لیے بھی اچھا جبکہ قوتِ مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آملہ گرمی سے بڑھنے والے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

* صندل صندل کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ یہ گرمیوں کی وجہ سے جل جانے والی جلد کو بھی صاف کرتا ہے۔ صندل کے شربت کے استعمال سے گرمیوں میں سکون ملتا ہے۔

* ملیٹھی

گرمیوں میں ملیٹھی کا استعمال نہ صرف ڈی ہائیڈریشن اور ڈائریا سے بچا سکتا ہے بلکہ وائرل کھانی، نزلہ زُکام اور بخار میں بھی مفید ہے۔

* فالسے کا شربت

گرمیوں میں فالسے کا استعمال مفید ہوتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم، سوڈیم اور پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں آئنز کی سطح برقرار رہتی ہے اور گرمی میں تازگی اور توانائی حاصل ہوتی ہے۔

نوٹ :

یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.