مُلک بھر میں آج انٹرنیٹ سروس کیوں معطل رہی؟ پی ٹی اے نے بتا دیا

image

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آگاہ کیا ہے کہ آج بروز جمعرات 21 اپریل کو صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ٹی اے نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ: " بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022ءکو صبح 2 بجے سے صبح 7 بجے تک کی جائے گی۔ جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔ کچھ صارفین کو صرف مذکورہ وقت کے دوران رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ "

پی ٹی اے کے مطابق: " بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کیلئے متبادل اقدامات کئے جائیں گی اور انٹرنیٹ سروس کی مکمل بحالی کو جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔" اب ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts