گرمی دانوں کیسے دور بھگائیں؟ جانیئے 3 ایسے طریقے جن سے آپ کو ان دانوں سے مل جائے گی نجات اور گرمیاں گزریں گی آسان

image

گرمی کا موسم آتے ہیں بچوں بچوں سمیت بڑوں کو گرمی دانوں کا سامنا رہتا ہے جو انہیں دن رات پریشانی میں مبتلا کر کے رکھتے ہیں۔

ان کو ختم ہونے میں کچھ دن لگتے ہیں جیسے جب موسم تھوڑا نارمل ہوجاتا ہے تو دانے اپنے آپ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

گرمی دانے کیوں ہوتے ہیں؟

دراصل گرمی دانے جلد کے بند مساموں کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ وہاں سے پسینہ خارج نہیں ہوپاتا۔ بہت سے دوسرے عوامل بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں، جیسے گرم اور مرطوب آب و ہوا، موٹے کپڑے یا ایسے لباس جو گرمی کو دعوت دیں، کریم کا استعمال وغیرہ۔

ان دانوں کا علاج کیسے کیا جائے کہ ان کی تکلیف بڑھنے سے پہلے اس کا علاج نکال لیا جائے؟ آیئے جانتے ہیں بہترین طریقہ۔

1-ایک کھیرا لیں اور اس کو کاٹ کر ٹکڑے کر کے اس کے پیس کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں، یہ پیسٹ 5 سے 10 منٹ کے لیے متاثرہ جگہ پر لگالیں۔

اس عمل کو 2 سے 3 دفعہ کیا جا سکتا ہے۔

کھیرے میں ٹینن اور فلیوانوائڈز شامل ہوتے ہیں جو کہ اینالجیسک اور سوزش کے خلاف کام کرنے کی خاصیت رکھتے ہیں، یہ خصوصیت بچوں میں گرمی دانوں کو پرسکون کرنے میں مدد دیتی ہے۔

2- ملتانی مٹی گرمی دانوں کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ آدھا کھانے کا چمچ ملتانی مٹی میں پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں، 10 منٹ کے لیے اسے تمام متاثرہ جگہوں پر لگائیں پھر پانی سے دھو لیں۔

اسے ہر 2 سے 3 دن میں ایک بار کیا جاسکتا ہے۔

3- تازہ تازہ ایلو ویرا جیل پانچ سے دس گرمی دانوں والی جگہ پرلگائیں، اور تھوڑی دیر بعد اسے پانی سے دھو لیں۔ اسے روزانہ دن میں ایک بار کیا جاسکتا ہے۔

یہ چند بہترین طریقے اپنا کر آپ اپنی گرمیوں کو آسان بنا سکتے ہیں اور دانوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.