اپنے دماغ کا علاج کروائیں ۔۔ اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت کے روزانہ ویڈیوز شیئر کرنے پر سخت تنقید کر دی، دیکھیے

image

پاکستانی میڈیا کی ایک مشہور شخصیت جسے ہم سب عامر لیاقت حسین کے نام سے جانتے ہیں۔ انہوں نے جو پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز شیئر کیں ہیں۔ ان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے مشی خان نے کہا ہے کہ عامر لیاقت صاحب آپ کیا روز کیمرہ چلا کر اپنی خراب سی اداکاری شروع کر دیتے ہیں اور روتے رہتے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے بیرون ملک جانا تھا تو جائیں، اگر ٹکٹ کا مسئلہ ہے تو ہم سب مل کر ٹکٹ کا انتظام کر دیتے ہیں اور وہاں جا کر آرام کریں، اپنے دماغ کا علاج کروائیں۔ یہی نہیں انہوں نے عامر لیاقت کو ماضی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے آپ نے جو جنید جمشید مرحوم کی والدہ کیلئے شو میں کہا وہ میں نے سنا تھا۔ میں تب ہی حیران تھی کہ انہوں نے کہہ کیا دیا ہے؟

لیکن جنید جمشید تو شریف آدمی تھے جنہوں نے بس یہی کہا کہ میں اور میری پوری فیملی کی ان الفاظ سے بہت دل آزاری ہوئی ہے مگر یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ اگر یہی الفاظ آپ نے میرے لیے استعمال کیے ہوتے تو میں آپ کی ایسی کی تیسی کر دیتی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.