پریشان مت ہو آپ کی بیٹی کو بہت ہنساؤں گا ۔۔ وہ نئے جوڑے جن کے ایک عمل نے ان کی شادی کو سب سے الگ بنا دیا

image

شادی بیاہ میں سب کی توجہ جہاں دولہا دلہن پر ہوتی ہیں وہاں ہی شادی میں موجود لوگ مختلف قسم کے لمحات سے بھی خوب لطف اٹھاتے ہیں آج ہم آپکو یہاں کچھ ایسے ہی منفرد اور مزاح سے بھرپور دولہا دلہن کے اپنی شادیوں میں کارنامہ دیکھائیں گے۔

رخصتی کے وقت لڑکے گھر والوں سے ہنسانے کا وعدہ:

اکثر لڑکیاں رخصتی کے وقت والد کا گھر ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کی وجہ سے روتی ہیں اور گھر والے بھی بہت افسردہ ہو جاتے ہیں لیکن اس شادی میں دولہے نے گھر والوں کو لڑکی کا ہاتھ تھام کر یہ کہا کہ فکر نہیں کرو بہت ہنساؤں گا۔ اس کے بعد یہ نیا شادی شدہ جوڑا ہنسی خوشی روانہ ہوا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوئی جسے اب تک 2 ہزار لوگ پسند کر چکے ہیں۔

کار میں بیٹھی دلہن کا بہترین ڈانس :

اب یہ وہ زمانہ نہیں رہا جب دلہنیں رویا کرتی تھیں اپنی شادی میں۔ آج کل کئی ایک ویڈیوز ایسی سامنے آتی ہیں جن میں لڑکیاں اپنی ہی شادی میں خوب ڈانس کرتی ہیں مگر رخصتی کے وقت یوں ڈانس کرنا پہلی مرتبہ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجی سنوری دلہن کار میں من پسند گانے پر رقص کر رہی ہے اور ساتھ میں رشتے دار بھی اس کا ساتھ دے رہے ہیں ۔اس ویڈیو کو کچھ ہی دنوں میں 23 لاکھ مرتبہ دیکھی جا چکی ہے اور 115 ہزار لوگوں نے اس ویڈیو پر پسندیدگی کا بھی اظہار کیا ہے۔

ہمیشہ ساتھ نبھانے کیلئے دولہا دلہن نے ایک دوسرے کے ہاتھ ہی چپکا دیے:

یہ ویڈیو بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ہمیں صاف نظر آ رہا ہے کہ ایک لڑکا لڑکی ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ پہلے لڑکی نے لڑکے کے ہاتھ پر ایلفی لگا کر اپنے ہاتھ کے ساتھ چپکا دیا اور یہی عمل پھر لڑکے نے بھی کیا اور اپنا دوسرا ہاتھ بھی ہونے والی بیوی کے ہاتھ سے چپکا دیا۔ اس ویڈیو کو اب تک 859 ہزار لوگوں نے دیکھا اور 24 ہزار لوگوں نے پسند بھی کیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.