غصے میں ٹی وی توڑ دیا تھا ۔۔ وہ 6 مشہور شخصیات، جو آج بھی جوان نظر آتے ہیں، ان سے متعلق چند دلچسپ معلومات

image

مشہور شخصیات اور مداحوں کا رشتہ کچھ ایسا ہوتا ہے کہ جب مداح نئے زمانے میں قدم رکھتے ہیں تو اپنے دور کی شخصیات کو یاد کیا کرتے ہیں لیکن کچھ شخصیات ایسی ہیں جو آج تک جوان ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسی ہی مشہور شخصیات سے متعلق بتائیں گے۔

شہزاد رائے:

اکثر ٹی وی پر ایک گانا سنا کرتے تھے جس کا عنوان ہوتا تھا " لگا رہ لگا رہ تو لگا رہ" دراصل یہ گانا پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سیاسی اور سماجی صورتحال کے تناظر میں بنایا گیا تھا، جس کے گلوکار تھے شہزاد رائے، شہزاد اسی وقت اور اس سے پہلے اپنے گانوں کی وجہ سے شہرت پاتے آ رہے ہیں۔

اور اب پی ایس ایل کے ایک گانے کی بھی گلوکاری کر چکے ہیں، لیکن اب تک یعنی یہی کوئی 10 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا مگر شہزاد رائے جوں کے توں ہیں۔ ان میں ذرا بھی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، جیسے کہ ان پر آ کر عمر ٹھہر سی گئی ہو۔

شہزاد رائے والد بھی بن چکے ہیں لیکن بلاناغہ ورزش کی بدولت وہ اب بھی یوں معلوم ہوتے ہیں جیسے کہ جوانی کے دور میں ہوں۔

شاہد آفریدی:

بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے مشہور کھلاڑی شاہد آفریدی کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو کہ آج تک اپنی فٹنس کا بے انتہا خیال رکھتے ہیں، والدین کے فرمانبردار، بھائیوں کا خیال رکھنے والے اور اب اپنے بچوں کے ساتھ دوست بن کر انہیں سمجھانے والے شاہد آفریدی مداحوں اور پاکستانیوں کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتے ہیں۔

شاہد آفریدی ویسے تو ورزش اور ایکسرسائز پر بے انتہا دھیان دیتے ہیں لیکن شاہد اس وقت غصہ ہو جاتے ہیں جب بیٹیاں بھارتی ڈرامے دیکھ رہی ہوتی ہیں، اسی پاداش میں ایک مرتبہ انہوں نے گھر کا ٹی وی بھی توڑ دیا تھا۔

شاہد کا ماننا ہے کہ ہماری ثقافت ایک مختلف ثقافت ہے جبکہ بھارتی ڈراموں میں ان کی ثقافت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ شاہد آفریدی اس حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں۔

ماہ نور بلوچ:

اداکارہ ماہ نور بلوچ بھی سوشل میڈیا پر اپنی عمر اور خوبصورتی کی بدولت توجہ حاصل کر لیتی ہیں، تقریبا 51 سالہ ماہ نور بلوچ آج بھی اپنی عمر سے کئی سال چھوٹی محسوس ہوتی ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ماہ نور بھی اپنی صحت کا بے حد خیال رکھتی ہیں، ماہ نور اپنی بیٹی کی شادی میں بھی یوں معلوم ہو رہی تھی کہ جیسے بڑی بہن چھوٹی بہن کی شادی میں تیار ہو کر آئی ہو۔

ماہ نور بلوچ بھی اپنی صحت کا خاص خیال رکھتی ہیں جبکہ پابندی سے ورزش بھی کرتی ہیں۔

بشریٰ انصاری:

مشہور پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اب نانی بن گئی ہیں مگر یوں معلوم ہوتی ہیں کہ جیسے اب بھی جوان ہیں۔

اپنے چلبلے انداز، دلچسپ اداکاری اور خوش اخلاق ہونے کی وجہ سے اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہمیشہ ہی ناظرین کی توجہ حاصل کی، اب اداکارہ ڈراموں میں کم نظر آتی ہیں مگر شوبز انڈسٹری میں ان ہیں۔

اپنی نواسی کے ساتھ بھی خوب وقت بتاتی ہیں اور والدہ کی خدمت بھی کرتی ہیں، چھوٹی بہن سنبل کے انتقال کے بعد بشریٰ والدہ کا خیال رکھتی ہیں۔

عمران خان:

اپنے وقت کے ہیرو اور اب پاکستانی سیاست میں بھی مقبولیت حاصل کرنے والے کرکٹر اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی فٹنس کچھ اس طرح ہے کہ وہ جب ورزش کرتے ہیں تو جب تک کپڑے پسینے میں شرابور نہ ہو جائیں وہ تھکتے نہیں۔

عمران خان نے نہ صرف عوام میں مقبولیت حاصل کی بلکہ حکومت میں آنے سے پہلے ان کے پش اپس نے بھی کافی توجہ حاصل کی اور لوگوں کو موٹیویٹ کیا تھا۔

ان کی عمر کے لحاظ عمران خان 69 سال کے ہیں لیکن صحت انہیں اب بھی جوان رکھے ہوئے ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.