غبارہ نما کور جس سے گاڑی بھی محفوظ رہتی ہے۔۔ چند ایسی حیرت انگیز دریافت جنھوں نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

image

یوں تو دنیا میں ہر ایجاد کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے لیکن چند ایسی چیزیں بھی ہیں جنھیں دیکھ کر انسان حیرت میں پڑ جاتا ہے کہ یہ آئیڈیا ہمیں پہلے کیوں نہیں آیا؟ آج ہم آپ کو چند ایسی چیزوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنھیں دیکھ کر آپ بھی سوچیں گے کہ کاش یہ چیزیں تھوڑا اور پہلے ایجاد ہوگئی ہوتیں۔

کیلولیٹر والا ماؤس

عام ماؤس کی طرح اس کی اوپر سطح خالی نہیں چھوڑی گئی بلکہ اس میں کیلولیٹر موجود ہے۔ امید ہے یہ کیلوکولیٹر، ماؤس کے خراب ہونے کے بعد بھی چلتا رہے گا۔

غبارہ نما کور

گاڑی پر کور چڑھایا جاتا ہے لیکن یہ ایک ایسا غبارے نما کور ہے جس میں گاڑی اندر جاتے ہی محفوظ ہوجاتی ہے۔ اس پلاسٹک کے کور کے ہوتے ہوئے گیراج کی کیا ضرورت ہے؟

پنکھے والی کیپ

ہم نے ٹی وی اور فلموں میں ٹارچ والی کیپ پہنے لوگوں کو اندھیری جگہ جاتے تو دیکھا ہے لیکن اب ایسی کیپ بھی آگئی ہے جس میں ننھا سا پنکھا موجود ہے۔ اس کیپبکو کسی بھی جگہ لگائیں اور گرمی سے نجات پائیں۔

موسم کا حال بتانے والا شیشہ

ہوٹل کے اندر موجود یہ شیشہ موسم کا حال بتانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہوٹل سے باہر نکلنے سے پہلے اگر موسم کا حال پتہ چل جائے تو کیا ہی بات ہے۔

ٹوسٹر والا مائیکرو ویو

اب ناشتہ بنانے میں بالکل وقت نہیں لگے گا کیونکہ جس مائیکرو ویو میں آپ سالن گرم کررہے ہیں اسی میں موجود ٹوسٹر میں ڈبل روٹی بھی سینک سکتے ہیں۔ کیوں ہے نا مزیدار بات؟


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.