میں مردوں کے ساتھ تصویریں نہیں لیتی ۔۔ ندا یاسر کا مداح کے ساتھ تصویر لینے سے انکار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

اداکارائیں اپنے مداحوں کے ساتھ بخوشی تصاویر بنواتی ہیں۔ لیکن حال ہی میں اداکارہ ندا یاسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا ایک مداح ان سے بات کر رہا ہے اور پھر جب ندا جانے لگیں تو وہ شخص اسرار کر رہا ہے کہ میم پلیز سیلفی لے لیں جس پر ندا کو بُرا لگ گیا اور انہوں نے کہا کہ میں جینٹس ( مردوں ) کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی ہوں۔

ندا کے انکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر زیادہ تر مداح اس بات کو پسند کر رہے ہیں کیونکہ ندا نے اپنے کچھ وقت پہلے دیئے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں مردوں کے ساتھ تصاویر اس لیے نہیں بنواتی ہوں کیونکہ یاسر اس بات کو پسند نہیں کرتا۔

ندا کا یوں تصویر کیلئے انکار کرنا ایک مثبت فیصلہ ہے کیونکہ بیویوں کے لیے شوہروں کی بات ماننا سب سے زیادہ اہم ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک بیوی بھی ہیں اور انہوں نے اپنے شوہر کی عزت خوب اچھے سے رکھی، یہ ایک بڑی بات ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.