کیا آپ بھی کھیرے کے بیج کھاتے ہیں تو ٹہریں ۔۔ اس کے استعمال سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

image

جہاں چلچلاتی دھوپ اور جھلسا دینے والی گرمی نے سب کو پریشان کیا ہوا ہے وہیں جگہ جگہ ٹھیلوں پر بکتے مختلف رنگوں کے پھل اور سبزیاں اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔ کھیرا بھی ایک ایسی ہی سبزی ہے جو نہ صرف اپنے اندر بے پناہ فائدے سموئے ہوئے بلکہ اس کے بیجوں میں بھی صحت کا خزانہ چھپا ہوا ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کھیرا اور اس کے بیج کھانے سے ہمیں کیا فائدے حاصل ہوسکتے ہیں۔

چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ

کھیرا چکنی جلد والوں کے لئے ایک بیوٹی پارلر سے کم نہیں۔ اس کو کاٹ کر براہِ راست چہرے پر ملیں اور تھوڑی دیر خشک ہونے دیں پھر سادے پانی سے چہرہ دھو لیں فالتو چکنائی جذب ہوجائے گی۔ کھیرے کے قتلے پتلے کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں تو یہ آنکھوں کو تراوٹ بخشتا ہے اور خون کی روانی بہتر کرکے حلقے کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کھیرے کو کچل کر، ایلو ویرا کا گودا اور تھوڑا عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد کی رنگت نکھرتی ہے، سورج سے پڑنے والی سیاہ جلد کو صاف کرتا ہے اور داغ دھبے اور دانے بھی کم کرتا ہے۔

غذائی اہمیت

کھیرے میں وٹامن کے، وٹامن سی، پوٹاشیم، پینٹوتھینک ایسڈ اور کاپر بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہ سبزی بنیادی طور پر تربوز اور کدو کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اس لئے اس میں ان پھلوں جیسی افادیت ہوتی ہے۔ کھیرے میں پانی بھی کافی مقدار میں ہوتا ہے اس لئے یہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

کھیرے کے بیج

کچھ لوگوں کو کھیرا کھانا پسند نہیں ہوتا اس لئے وہ کھیرے کے بجائے اس کے بیج کا استعمال کرسکتے ہیں۔ کھیرے کے خشک بیج بازار میں آسانی سے مل جاتے ہیں یا پھر گھر میں بھی کھیرا کاٹتے ہوئے الگ کیے جاسکتے ہیں۔ کھیر کے بیج پیٹ کے کیڑے ختم کرنے میں بہت مفید ہیں اس کے علاوہ یہ معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ کھیرے کے بیج تاثیر میں ٹھنڈے ہوتے ہیں اور ان کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ کھیرے کے بیج سلاد میں اوپر سے چھڑک کر بھی کھائے جاسکتے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.