کانسرٹ کے بعد دل کا دورہ پڑا اور ۔۔ مقبول بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے دنیا سے چل بسے

image

بھارت نے ایک اور مشہور گلوکار کو کھو دیا۔ کرشنا کمار کناتھ اب سے کچھ دیر قبل کولکتہ میں براہ راست کانسرٹ کے بعد دنیا سے چلے بسے۔

نامور گلوکار کرشنا کمار کناتھ دل کی دھڑک بند ہوجانے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔

رپورٹس کے مطابق 53 سالہ گلوکار کو کولکتہ میں لائیو کنسرٹ کے بعد دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ رہ سکے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشنا کمار کناتھ اسٹیج پر اپنے کانسرٹ کے بعد گر گئے تھے۔

کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک بہترین گانے گائے۔

کے کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں

دیکھیے ان کے آخری کانسرٹ کی ویڈیو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.