لڑکی پسند کی شادی کرنے کے لیے پانی میں تیر کر بارڈر پار آگئی ۔۔ یہ حیرت انگیز واقعہ کہاں پیش آیا؟

image

محبت پانے کے لیئے انسان کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ایسا سننے میں عجیب لگتا ہے لیکن یہ سچ ہے۔

ایک 22 سالہ بنگلہ دیشی لڑکی نے یہ سچ ثابت کر دکھایا کہ وہ اپنے دوست سے شادی کے لیے دریا میں تیر کر بھارت پہنچ گئی۔ لڑکی سندربن کے جنگل کے راستے سے نکلی، ایک گھنٹے تک مستقل تیر کر اپنے دوست سے پسند کی شادی کرنے کے لیے اِنڈیا داخل ہوئی۔

بنگلہ دیشی خاتون جس کی شناخت 'کرشنا منڈل' کے نام سے ہوئی ہے، اُن کی دوستی ابھیک منڈل سے فیس بک پر ہوئی۔ کرشنا کے پاس پاسپورٹ نہ ہونے کے سبب غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کا اِنتخاب کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کرشنا سب سے پہلے سندربن میں داخل ہوئی جو کہ رائل بنگال ٹائیگرز کے لیے جانا جاتا ہے۔ اپنے دوست سے ملنے کی خاطر وہ تقریباً ایک گھنٹے تک دریا میں تیرتی رہی۔

آگے کیا ہوا؟

تین دن قبل کرشنا کی شادی کولکتہ کے کالی گھاٹ مندر میں ابھیک کے ساتھ طے پا گئی۔ تاہم اسے پیر کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کرشنا کو بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.