عامر لیاقت سے شادی میں حق مہر نہیں لکھواؤں گی ۔۔ عامر لیاقت نے چوتھی شادی کرنے کی خواہشمند خاتون کو کیا جواب دیا؟

image

میڈیا کی معروف شخصیت اور رُکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی ختم ہوئی تو ان سے چوتھی شادی کے لیے کئی خواتین نے خواہش کا اظہار کر دیا۔

اس سے قبل عامر لیاقت کی تیسری شادی ٹوٹنے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ دانیہ ملِک کی دوست علیزے نے ان کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جو بہت وائرل ہوا۔

اب ایک اور خاتون سامنے آئی ہیں جنہوں نے عامر لیاقت کی چوتھی اہلیہ بننے کی ٹھان لی ہے۔ خاتون کا نام عالیہ شاہ بتایا گیا ہے جنہوں نے 24 نیوز چینل کو حال ہی میں انٹرویو دیا ہے۔

عالیہ شاہ نے انٹرویو کے دوران عامر لیاقت سے شادی کرنے سے متعلق کہا کہ میں عامر لیاقت کو تب سے جانتی ہوں جب وہ خوبصورت، جوان تھے اور میں انہیں تب سے دیکھتی آرہی ہوں جب انہوں نے عالم آن لائن شروع کیا تھا۔

عالیہ شاہ نے کہا کہ میں عامر لیاقت کی تیسری شادی ٹوٹنے اور اُن کی گذشتہ ماہ لیک ہونے والے ویڈیوسے متعلق جانتی ہوں۔ ایسے لوگ معاشرے میں ہوتے ہیں، زیادتی کسی نے بھی نہیں کی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ عامر لیاقت ایسے ہوسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عالیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت معصوم ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ وہ میرے آئیڈیل ہیں مجھے ان کی شخصیت اچھی لگتی ہے۔ میرا ان سے کوئی بڑا مطالبہ نہیں ہے میں ان کے ساتھ پاک رشتے میں رہنا چاہتی ہوں۔

عالیہ نے کہا کہ آپ میرا پیغام ان تک پہنچا دیں ، لڑکیاں ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں، انہیں دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

عامر لیاقت حسین سے چوتھی شادی کرنے کی خواہشمند خاتون عالیہ شاہ سے سوال کیا گیا کہ اُن سے اگر شادی ہوئی تو کتنا حق مہر لکھوائیں گی جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی حق مہر نہیں لکھواؤں گی۔

عامر لیاقت حسین کی جانب سے عالیہ شاہ کا انٹرویو خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کیا گیا ہے جس پر انہوں نے کیپشن بھی لکھا۔ عامر لیاقت نے لکھا کہ آپ کا شکریہ لیکن ایک تو اب میں یہاں نہیں رہتا، دوسرا آپ کہتی ہیں دل برداشتہ نہ ہوں اصل میں اب جھوٹ برداشت نہیں ہوتا۔ انہوں نے آخر میں لکھا کہ بہت سہے ہیں کوڑے تہمتوں کے جنہیں لائے تھے ہم زحمتوں سے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.