یہ مسکراتا ہوا بچہ پاکستان کا کون سا مشہور اداکار ہے؟ پہچانیں.. زیادہ تر لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

image

بچپن کے دن بھی کیا معصوم ہوتے ہیں۔ آنے والے دنوں سے بے خبر بچے کھل کر ہنستے ہیں اور شرارتیں کرتے ہیں لیکن آج جس مشہور شخصیت کی ہم بات کررہے ہیں وہ بڑے ہونے کے بعد بھی کافی شوخ ہیں۔ لیکن ان کا نام ہم آپ کو بعد میں بتائیں گے پہلے آپ زرا ایک بار پھر یہ تصویر غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ یہ کون ہوسکتے ہیں۔

چند اشارے

گلے میں پیلے رنگ کا ربن پہنے، آنکھوں میں چمک اور ہونٹوں پر شریر مسکان لئے یہ بچہ آج نہ صرف ٹی وی اور فلموں کا مشہور اداکار بن چکا ہے بلکہ بہت سے شوز میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہا ہے۔ ان کا ایک یاد گار اور مشہور کردار وکیل کا بھی ہے۔

یہ کون ہیں؟

ابھی بھی نہیں پہچان پائے تو چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں کہ یہ پاکستان کے مشہور اداکار فہد مصطفیٰ ہیں۔ فہد کنکر، پلِ صراط، میں عبدل قادر ہوں اور کوئی نہیں اپنا جیسے ڈراموں میں مشہور کردار ادا کرنے کے علاوہ ماہِ میر اور ایکٹر ان لاء جیسی فلموں میں بھی نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں۔ جیتو پاکستان کے نام سے ان کا ٹی وی شو پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی شوز میں شامل ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.