دبئی سمیت یو اے ای میں پیٹرول پاکستان سے مزید کتنا مہنگا ہو گیا؟

image

دبئی: دنیا بھر میں جاری بحران کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، دبئی سمیت پورے متحدہ عرب امارات میں پیٹرول پاکستان سے بھی مہنگا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری سے اب تک دوگنا اضافے کے بعد پاکستان میں 180 روپے کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں پیٹرول پاکستانی 255 روپے کے برابر ہوگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ماہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 3اعشاریہ 66 درہم یعنی 198 پاکستانی روپے تھی تاہم اب متحدہ عرب امارات میں فیول کی قیمتوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے قیمت میں اضافے کے بعدایک لیٹر پیٹرول 4اعشاریہ 15 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے کے برابر ہوگیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ ماہ 30 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اس وقت 180 روپے لیٹر ہے تاہم اس سے قبل سابقہ حکومت نے کئی ماہ سے پیٹرول کی قیمت 150 روپے پر منجمد کررکھی تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.