مجھے اللہ مل گیا، میرا خالق ہمیشہ میرے ذہن میں رہتا ہے ۔۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اس مقبول کھلاڑی کی زندگی میں کیا بدلاؤ آیا؟

image

اللہ جسے چاہے توفیق دے اور جسے توفیق دیتا ہے اسے عزت سے بھی نوازتا ہے۔ غیرمسلموں کا اسلام میں داخل ہونا اور اللہ اور اس کے رسول پر کامل ایمان لے آنا یقینا ایک بہترین بلکہ بہترین کہلاتا ہے۔

ایسے کئی لوگوں کی کہانیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جو پہلے دیگر مذہب کے ماننے والے تھے اور یوں ہی جب اللہ نے انہیں توفیق دی تو وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے اور پھر ان کی زندگی نہایت سکون بھری، مثبت ہوگئی۔

آج جس شخص کی زندگی کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں اسے اسلام قبول کیئے 13 سال ہوچکے ہیں۔ وہ اس وقت نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں مقیم ہیں اور رگبی کے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ سونی بل ولیمز فرانس میں تولان کی طرف سے کھیلتے تھے۔

اسلام قبول کرنے سے قبل سونی بل ولیمز ایک عیاش پسند انسان تھے۔ ان کی زندگی کا ایک حصہ بالکل الگ تھا جس میں وہ شراب نوشی، بے انتہا خرچ کرنے والے اور نفس پرستی میں ڈوبے ہوئے شخص تھے۔

لیکن پھر جب اللہ نے ان کے دل میں اسلام کی اہمیت اور اس کے حقیقی معنی اجاگر کیئے تو انہیں ایسا لگا کہ انہیں اللہ مل گیا۔

انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سب سے مشہور اور معروف مسلمان ہونے اور اس وقت قومی رگبی ٹیم آل بلیکس کا رکن ہونے کے ناطے یہ میرا فرض تھا۔

ایک بار سونی بل ولیمز نے بی بی سی اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ الحمد اللہ کا مطلب سب کچھ ہے۔ پانی کا گلاس پینا الحمد اللہ۔ آپ سے بات کرنے کا موقع ملنا الحمد اللہ۔ بیوی اور بچوں سے ملنا الحمد اللہ۔ میرا خالق ہمیشہ میرے ذہن میں رہتا ہے۔

کبھی کبھار میں اپنا سر سجدے میں رکھتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ حضرت عیسیٰ، حضرت موسیٰ اور پیغمبر اسلام اسی حالت میں رہتے تھے۔

ولیمز کا کہنا تھا کہ اس سارے سلسلے میں چند سال لگے لیکن انھیں اللہ مل گیا، اسلام مل گیا اور انھیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا موقع ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے مسلمان ہونے اس کی صداقت اور سچائی، یہ جن چیزوں کا پرچار کرتا ہے اور جو کچھ یہ دیتا ہے، تمام چیزوں پر بے حد فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے رب اور اسلام سے بہت پیار ہے۔ میں جب دوسرے کھلاڑیوں کو دیکھتا ہوں جو فخر محسوس کرتے ہیں (تو میں سوچتا ہوں) واہ، یہ کتنی خوبصورت بات ہے۔

یہ نیا موقع ملنے پر میں انتہائی شکر گزار ہوں اور انکساری محسوس کرتا ہوں۔ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے میرے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ مجھ پر بہت دباؤ ہے لیکن کسی کھلاڑی کے لیے کچھ حاصل کرنے کا اس سے اچھا کون سا طریقہ ہو سکتا ہے؟

گزشتہ برس ولیمز نے عمرہ ادا کیا تھا جس کو وہ ایک زبردست تجربہ قرار دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مکہ اتنی خاص جگہ ہے، پہلی مرتبہ کعبہ کی زیارت کرنا اور پھر مدینہ کے سکون کا تجربہ۔

ولیمز کے چار بچے ہیں، بیٹیاں ایمان اور عائشہ، اور بیٹے زید اور عیسیٰ۔ ولیمز نے نیوزی لینڈ کے لیے رگبی لیگ اور رگبی یونین دونوں کھیلے۔ انہوں نے مارچ 2021 میں رگبی کی تمام لیگز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.