گھر کے باہر ہزاروں پولیس والے کھڑے کر دیے ۔۔ سدھو موسے والا کی موت کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی کیوں بڑھا دی گئی؟

image

سلمان خان کے گھر کے باہر اچانک سے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سپر اسٹار سلمان خان کی سیکیورٹی سدھو موسے والا کے انتقال کے بعد بڑھائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کو مارنے کے پیچھے جس گینگسٹر کا ہاتھ تھا، اسی کی جانب سے اب بالی ووڈ کے بھائی جان کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کا خدشہ ہے۔

جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں پہلے سے اضافہ کر دیا ہے۔ مزید یہ کہ اب ممبئی پولیس کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ سیکیورٹی بڑھانے کا مقصد یہ ہے کہ سلمان خان کے گھر اور اس کے گرد کسی قسم کی مشکوک حرکت نہ ہو۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 2018 میں لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی مگر یہ گینگسٹر اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکا اور سلمان خان کی جان محفوظ رہی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.