پروں پر چلتا ہوا نوجوان ۔۔ ہوائی جہاز پر چلنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیوز تو بہت سی دیکھی ہوں گی مگر کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

انڈونیشیاء کے شہر بالی کے ایک شخص کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، عام طور پر ایسی ویڈیوز بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔

دراصل ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص فوٹوگرافر کومنگ ڈارماوان ایک ہوائی جہاز کے پر موجود ہیں، جبکہ جہاز کے پر پر کومنگ بڑے ہی آزادانہ انداز میں چہل قدمی کر رہے ہیں۔

بالی شہر کے نیانگ نیانگ ساحلی پٹی پر واقع اس خوبصورت منظر میں برسوں سے کھڑا ہوائی جہاز سیاحت کے لیے آنے والوں کے لیے رکھا گیا ہے، جس کا سیاح بخوبی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ساحلی علاقے میں چلنے والی تیز ہواؤں کے جھونکوں میں جب اس پر پر کوئی چہل قدمی کرتا ہے تو خوف کا ایک الگ ہی سماء ہوتا ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.