یہاں جھولے خود بخود ہل رہے ہوتے ہیں، بچوں کے ہنسنے کی آوازیں آتی ہیں ۔۔ جنات کا وہ پر اسرار پارک جو قبرستان کے ساتھ موجود ہے

image

ہم آج 21 ویں صدی میں جی رہے ہیں جہاں سب کچھ ترقی یافتہ ہے مگر کچھ مقام ایسے ہیں جہاں ہوتا کوئی بھی نہیں مگر بچوں کو ہنسنے کی ، کھیلنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ جی ہاں آپ صیح سمجھے آج ہم یہاں ایک ایسی پراسرار جگہ کی بات کر رہے ہیں جہاں جانے کا نام سن کر ہی لوگ گھبرا جاتے ہیں۔آئیے جانتے ہیں کہ یہ جگہ کہاں واقع ہے؟

یہاں بات ایک بچوں کے کھیلنے کی پارک کی ہو رہی ہے جو امریکی ریاست المابا کے شہر ہنس ول ہے جہاں ایک ایسا پارک ہے جو قبرستان کے بالکل ساتھ بنایا گیا ہے۔

اس قبرستان کا نام میپل ہلز سیمنٹری ہے جو کہ 1818 میں تعمیر ہوا اور پھر کورونا وائرس کی طرح دنیا میں پہلی مرتبہ اسپینش فلو نامی خطرناک بیماری آئی تو اس سے جہاں بڑے دنیا سے گزر گئے وہیں لاکھوں بچے بھی زندگی کی بازی ہا ر گئے۔

یوں اس قبرستان میں لوگوں کو دفن کرنے کی جگہ نہیں رہی اور کافی بچوں کو ساتھ میں موجود اس بچوں کے کھیلنے والے پارک میں دفنا دیا گیا جس کے بعد سے اب وہاں کوئی نہیں جاتا لیکن جو لوگ ایسی پر اسرار جگہیں دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں۔

جب بھی وہ وہاں جاتے ہیں تو بتاتے ہیں کہ وہاں بچوں کے جھولے خود بخود ہل رہے ہوتے ہیں،بچوں کے ہنسنے کی آوازیں آتی ہیں اور تو اور کبھی کبھی تو یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے ہمیں کوئی مسلسل دیکھ رہا ہو۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.