ناک سے خون بہنے سے اموات۔۔۔سیکڑوں بچے پراسرار ہیپاٹائٹس کا شکار۔۔۔اسپتال مریضوں سے بھرگئے

image

نیویارک: عراق میں ناک سے خون بہنے والے بخار سے اموات کا سلسلہ جاری، عالمی ادارہ صحت نے ہیپاٹائٹس کی نئی قسم کے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونیوالا کریمین کانگو ہیمرج بخار عراق میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اس وائرس سے انسان کے اندرونی اور بیرونی جسم کے حصوں اور خاص طور پر ناک سے شدید خون بہنے لگتا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ کریمین کانگو ہیمرج بخارکے ریکارڈ ہونے والے کیسز کی تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔عراق میں 2021 میں صرف 16 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے جن کے نتیجے میں 7 اموات ہوئیں لیکن رواں سال کریمین کانگو ہیمرج بخار کے 43 کیسز ریکارڈ ہوئے اور8 اموات واقع ہوچکی ہیں جبکہ عراق میں مویشی بھی اس بیماری سے متاثر ہورہے ہیں۔

دوسری جانب اس وقت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں میں ایک خطرناک اور پراسرار بیماری کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے جسے ڈبلیو ایچ او نے ہیپاٹائٹس کی نئی قسم قرار دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یورپ سے شروع ہونے والی ہیپاٹائٹس کی پراسرار قسم اب تک دنیا بھر کے30 ممالک تک پھیل چکی ہے اور اس سے متاثرہ بچوں کی تعداد650 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ وائرس اکتوبر2021 سے بچوں میں پھیلنا شروع ہوا اور بچوں کے جگر کو سخت متاثر کرنے والی ہیپاٹائٹس کی قسم کے کیسز میں مارچ اور مئی کے درمیان نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پراسرار بیماری سے متاثرہ 650 میں سے 70 سے زائد بچے ایسے تھے جن کا ہنگامی بنیادوں پر جگر کا ٹرانسپلانٹ کرنا پڑا۔

وائرس سے سب سے زیادہ برطانیہ میں بچے متاثر ہوئے ہیں، جہاں متاثرین کی تعداد 220 تک ہے، دوسرے نمبر پر امریکا ہے، جہاں یہ تعداد 115 تک پہنچ چکی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.