دلہے کو ہار پہناتے ہی لڑکی انتقال کر گئی ۔۔ دلہن کے انتقال کے بعد گھر والوں نے کیوں چھوٹی بیٹی کو دلہے کے ساتھ رخصت کر دیا؟

image

شادی تو خوشیوں کا تہورا ہے مگر دکھوں میں بدلتا ہوا بھی وقت نہیں لگتا یہی وجہ ہے کہ ایک گھر ایسا بھی ہے جہاں ایک طرف بڑی بیٹی کی لاش پڑی تھی تو دوسری طرف چھوٹی بیٹی کی شادی ہو رہی تھی۔ اب آپ سب کر حیرت میں مبتلا ہو گئے ہوں گے ایسا کیسے ممکن ہے؟

تو ہوا کچھ یوں کہ جب شادی کی رسمیں جاری تھیں کہ دلہن نے طبعیت بگڑنے کی شکایت کی اور بے ہوش ہو کر گر گئی جس پر اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا اور کہا کہ اسے ہارٹ اٹیک ہوا ہے، غم کی حالت میں یہ دلہن کو لیکر گھر واپس آ گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دیکھنے کو ملا۔

اب بھی شادی نہ رکی اور منگیش کمار نامی دلہے نے درخواست کی کہ اس کی شادی دلہن کی چھوٹی بہن سے کروا دی جائے جس پر لڑکے اور لڑکی والوں نے مشاورت کر کے یوں ہی کیا اور اب بڑی بیٹی کی جگہ چھوٹی بہن کو دلہن بنا کر لایا گیا اور شادی کی رسمیں ادا کر دی گئی۔

لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ گھر کے ایک کمرے میں بیٹی کی لاش اور دوسری طرف ماں باپ چھوٹی بیٹی کو رخصت کر رہے تھے۔

مزید یہ کہ اس افسوسناک واقعے پر دلہن کے بھائی اور دیگر رشتے داروں کا کہنا تھا کہ حالات ہمارے لیے ایسے بن گئے کہ ہمیں بالکل سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی کہ کیا کریں اور ہم نے تو آج ہی اپنے گھر سے دونوں بیٹیوں کو ہمیشہ کیلئے رخصت کر دیا۔

آخر میں بتاتے چلیں کہ سب سے آخر میں انتقال کر جانے والی بیٹی کی بھی ماں باپ نے اپنے ہاتھوں سے آخری رسومات ادا کیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.