وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات،چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

image

وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں ہر گھر کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے اور سولرپینلز کے ذریعے بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو جامع مذاکرات کرنے اور تمام مسائل کے حل کے لئے واضح روڈ میپ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے یہ ہدایات جمعہ کو چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران دیں۔ وزیر اعظم نے انہیں گوادر شہر میں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگا کر ہر گھر کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے، اور سولرپینلز کا استعمال کر کے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کہ ہدایت کی۔انہوں نے گوادر ایئر پورٹ کی جلد از جلدتکمیل اور گوادر پورٹ کو دنیا کی مصروف ترین اور منافع بخش بندرگاہ بنانے پربھی زور دیا۔

وزیر اعظم نے اس مقصد کے لئے چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو اس سلسلے میں چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ جامع مذاکرات کرنے اور تمامُ مسائل کے حل کے لئے واضح روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر انسداد منشیات نواب زادہ شاہ زین بگٹی، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور فہد حسین کے علاوہ دیگر اہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.