وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ،بچوں کی نامکمل نشوونما(سٹنٹنگ)پر تبادلہ خیال

image

پشاور۔ 21 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے ماہر اقتصادیات غزالہ منصوری کی سربراہی میں ورلڈ بینک کے وفد نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں ملاقات کی جس میں بچوں کی نامکمل نشوونما(سٹنٹنگ) سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چودھری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔

اس موقع پر شرکاءکو صوبے میں سٹنٹنگ کی شرح، اسکے بنیادی محرکات، قومی ترقی پر اس کے اثرات اور دیگر متعلقہ پہلووں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سٹنٹنگ ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ اس مقصد کےلئے ماحولیات کے مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ غذائی قلت کو پورا کرنے، صحت سہولیات تک رسائی یقینی بنانے، اور عوامی سطح پر بھرپور آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.