نوجوان اس وقت وینٹیلیٹر پر زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے ۔۔ ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کے ساتھ یہ واقعہ کیسے پیش آیا؟ دوست نے بتادیا

image

شہر کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب کی انتھک محنت کے امن قائم ہوا لیکن گذشتہ ایک سے ڈیڑھ سال کے درمیان چوری و ڈکیتی کی وارداتوں نے شہر کا امن تباہ کر دیا ہے۔

بھوکے ڈاکو اسلحے کے زور پر معصوم شہریوں سے ان کا قیمتی سامنا چھین لیتے ہیں ساتھ ہی مزاحمت کی صورت میں ان پر گولی چلا کر جان بھی لے لیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا جب ایک نوجوان پر ڈکیتوں نے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور آج وہ زندگی و موت کی کشمکش میں ہے بے رحم ملزمان نوجوان پر فائرنگ کر کے فوراًاپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

افسوسناک واقعے کے بعد درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 7 بڑا نشاط کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت کرتے ہوئے ہوٹل مالک کے نوجوان بھتیجے صفیان نیازی کو زخمی کیا، پولیس نے زخمی نوجوان صفیان کے بھائی شہزاد نیازی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

میڈیا نے بتایا ہے کہ صفیان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا، اس کے چہرے پر گولی لگی ہے۔

صفیان کے دوست نے ڈائیلاگ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہاں ہمارا گیم زون ہے جہاں ہم دوست یار مِل کر آن لائن گیمز کھیلتے ہیں۔ وہ علاقہ بہت پُر رونق ہے اور دس سال سے ہمارا وہاں اٹھنا بیٹھنا ہے۔

صفیان نیازی کے دوست نے انٹرویو میں بتایا کہ اچانک 2 لڑکے موٹرسائیکل پر آئے اور وہ کوئی بڑی عمر کے ڈاکو نہیں تھے بلکہ اسکول کے طالب علم لگ رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے ہم سے کہا کہ آپ سب کے پاس جو کچھ بھی ہے ہمیں دے دیں۔ جس کے بعد صفیان نے ان کے آگے جانے کی کوشش ہی کہ اس نے گولی چلا دی اور صفیان زمین بوس ہوگیا۔ نوجوان کے قریبی دوست نے بتایا کہ میرا دوست پانچ منٹ تک زمین پر پڑا رہا جس کے بعد اسے اٹھا کر اسپتال بھاگے۔

صفیان نیازی اس وقت وینٹیلیٹر پر ہے فائرنگ کے باعث جبڑا اور گردن شدید متاثر ہے, زندگی و موت کی کشمکش سے یہ لڑتا نوجوان لوگوں کی دعاؤں کا منتظر ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.