سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے.. کس بیماری میں مبتلا تھے؟

image

پاکستان کے نامور سینئر اداکار، صداکار و ہدایت کار طلعت حسین 83 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے ہیں.

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سے بات کرتے ہوئے طلعت حسین کی صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلعت حسین بڑے آدمی تھے جن کو مدتوں یاد رکھا جائیگا. طلعت حسین آرٹس کونسل کی گورنر باڈی کے ممبر بھی تھے جبکہ لٹریچر، ادب، تاریخ کے طالب علم تھے۔

واضح رہے کہ دہلی میں 1940 کو پیدا ہونے والے طلعت حسین میں دماغی غیر فعالیت کی بیماری ڈیمینشیا کی تشخیص ہوئی تھی. جس کی وجہ سے ان سے لوگوں کو پہچاننا بھی مشکل ہوگیا تھا. جبکہ حد سے بڑھی سگریٹ نوشی کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے کمزور ہوچکے تھے اور ان میں بار بار پانی بھر جاتا تھا، پھیپھڑوں سے پانی نکالنے کے لیے انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑتا تھا اور وہ کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے.

بیماری کی وجہ سے طلعت حسین ویل چیئر اور بستر تک محدود ہوچکے تھے، ان کا گھر پر علاج بھی جاری تھا. البتہ گزشتہ ان کی بیٹی تزین حسین نے اپنے والد کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.