بال اور چہرا اتنا خراب ہو گیا تھا کہ پہچاننے میں نہیں آ رہا تھا ۔۔ بے گھر شخص کو امیر زادہ بنا دیا، مگر ہئیر ڈیزائنر نے بغیر پیسے لیے ایسا کیوں کیا؟

image

دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ صارفین کے لیے تفریح کا ذریعہ بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی حجام کے بارے میں بتائیں گے جو کہ مفت میں حجامت بھی کرتا اور فیشل بھی کرتا ہے۔

پاکستان کے ساتھ نامی سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں سڑکوں پر بے یار و مددگار پھرنے والے لوگوں کے بالوں کو منفرد انداز دیا گیا ہے۔

سڑک پر موجود ایک ایسے ہی شخص کا انتخاب کیا گیا جس کے بال یوں معلوم ہو رہے تھے کہ جیسے کافی عرصے سے ان پر پانی ہی نہ ڈالا گیا ہو، اسی طرح چہرے پر موجود داڑھی اور مونچھیں بھی کافی خراب معلوم ہو رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہئیر اسٹائلسٹ نے سڑک پر موجود شخص کو ساتھ بٹھایا اور اسے سیلون لے چلے، سیلون پہنچے۔ جہاں بے گھر شخص کی سب سے پہلے حجامت کی گئی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے مشہور ہئیر اسٹائلسٹ محمد عمران نے بے گھر شخص کی حجات کچھ اس طرح کی کہ معلوم ہی نہیں ہو رہا تھا کہ یہ وہی بے گھر شخص ہے، اور پھر بعدازاں بے گھر شخص کے فیشل نے اسے یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا۔

محمد عمران اس حوالے سے کہتے ہیں کہ ہم پاکستانیوں کو موڈیفائی کر رہے ہیں، انہیں اچھا لُک دیتے ہیں اور وارڈ ڈروپ بھی۔ بے گھر شخص کے بالوں دھو کر اس کی حجامت اور پھر چہرے کا فیشل کیا گیا، اس سب میں بے گھر شخص کو جب تیار کیا گیا تو یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے کوئی کاروباری شخص ہے جو کہ حجامت کرانے آیا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.