جیب میں اتنے پیسے نہیں تھے کہ بٹوا نکال کر خرید سکتا ۔۔ یہ 4 مشہور بالی ووڈ اداکار فلموں میں آنے سے پہلے کن معاشی مسائل کا شکار تھے؟

image

انسان اپنی زندگی میں ایسے وقت سے بھی گزرتا ہے جب اس کے پاس خرچ کرنے کو پیسے تک نہیں ہوتے۔ وہ دوسروں کا محتاج بن کر رہتا ہے جو اُس کی زندگی کا ایک درد ناک لمحہ بن کر رہ جاتا ہے۔

ہمیں لگتا ہے کہ صرف عام لوگ ہی ایسے وقت کا سامنا کرتے ہوں گے لیکن بڑے بڑے اداکار بھی زندگی کے اس مشکل وقت سے گزر چکے ہیں لیکن وہ اس بارے میں کم ہی بتاتے ہیں۔

لیکن ہماری 'ویب ڈاٹ' کام آج ہم آپ کو فلم انڈسٹری کے اُن نامور اداکاروں کے بارے میں بتائیں گی جب وہ شہرت سے محروم تھے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا حتیٰ کہ وہ دوسروں سے مانگ کر گزارا کرنے پر مجبور تھے۔

1- سلمان خان

یہ بڑا نام سن کر آپ کو جھٹکا لگا ہوگا اور یہ سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا سلمان خان کیسے مشکل حالات کا سامنا کرچک ہوں گے؟ ان کے والد بھائی سب ہی فلم انڈسٹری میں نام کما چکے ہیں۔ لیکن یہ سچ ہے کہ کبھی سلمان خان کی جیب بھی خالی ہوتی تھی۔

اس راز سے پردہ بالی ووڈ کے دبنگ خان نے خود اٹھایا۔ سلمان خان اداکار سنیل شیٹھی کے بیٹے آہان شیٹھی کے ساتھ ایک ایونٹ میں موجود تھے جب انہوں نے بتایا کہ وہ معاشی تنگی کا سامنا کر چکے ہیں۔ لیکن تب سنیل شیٹھی نے ان کی مدد کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار میں اور سنیل کسی کپڑے کی دکان پر تھے وہاں مجھے شرٹ اور پینٹ بہت پسند آئی لیکن جیب میں اتنے پیسے نہیں تھے کہ بٹوال نکال کر خرید سکتا تو پھر سنیل یہ بات سمجھ گئے اور فوراً خود پیسے ادا کر کے مجھے کپڑے دلائے۔ رپورٹ کے مطابق یہ قصہ سناتے ہوئے سلمان خان رو پڑے تھے اور تب انہوں نے آہان شیٹھی کو گلے سے لگا لیا تھا۔

2- نوازالدین صدیقی

نوازالدین صدیقی جو کہ بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں بھی کافی جدوجہد کی۔ انہوں نے ڈیڑھ سال تک دہلی میں کیمسٹ اور چوکیدار کے طور پر کام کیا۔ اداکار 19 مئی 1974 کو بڈھانہ، ایک چھوٹے سے قصبے اور مظفر نگر ضلع، اتر پردیش، ہندوستان کی تحصیل میں، نمبرداروں کے ایک زمینداری مسلم خاندان میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایاتھا کہ کبھی وہ ایک کمرے کے گھر میں رہا کرتے تھے لیکن آج انتھک محنت کے بعد بنگلے کے مالک ہیں۔

3- اکشے کمار

بالی ووڈ کے کھلاڑی نے فلمی صنعت میں اپنی جگہ بنانے سے پہلے کافی جدوجہد کی۔ یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے اتنے بڑے اداکار ہوٹل میں بطور شیف اور ویٹر کام کر چکے ہیں۔

وہ بینکاک کے ایک ریسٹورینٹ میں نوکری کرچکے ہیں ساتھ ہی ڈھاکہ کے ہوٹل میں بھی بطور ویٹر ملازمت کی اور کلکتہ میں وہ ٹریول ایجنٹ کی نوکری بھی کرچکے ہیں۔

4- امیتابھ بچن

آج امیتابھ بچن کو دنیا جانتی ہے کیونکہ یہ فلمی ستارہ آج ایک برانڈ بن چکا ہے۔ لیکن کیا آپ یہ علم رکھتے ہیں کہ امیتابھ بچن بھی کبھی معاشی تنگی کا شکار تھے اور ان کے پاس کچھ کرنے کے لیے پیسے موجود تھے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق امیتابھ بچن کا تعلق مصنفین کے خاندان سے تھا اور کتابیں لکھ کر وہ اتنے پیسے نہیں پاتے تھے۔ وہ اداکاری میں قسمت آزمانے کے لیے الہ آباد سے ممبئی آئے تھے اور ان کے پاس زیادہ پیسے بھی نہیں تھے۔ امیتابھ بچن کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ بینچوں پر سوکر اپنی رات گزار چکے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.