اپنی حفاظت یا پھر صرف نمائش۔۔۔ پاکستان کے عوام کے پاس کتنے ممالک کی افواج سے بھی زیادہ اسلحہ ہے؟

image

اسلام آباد: دنیا بھر میں مسلح افواج کے مقابلے میں عوام کے پاس موجود ہتھیاروں کی رپورٹ سامنے آگئی، شہریوں کے پاس فوج سے بھی زائد اسلحے کی اطلاعات نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا۔

پاکستانی عوام کے پاس مسلح افواج سے بھی زیادہ اسلحہ پایا جاتا ہے جس کی تعداد 4 کروڑ سے بھی زائد ہے۔ اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عام شہریوں کے پاس اسلحہ کی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ملکی افواج کے پاس 23 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اسلحہ امریکی عوام کے پاس ہے جس کی تعداد 39 کروڑ 30 لاکھ ہے جبکہ امریکی افواج کے پاس 45 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔

روس کی عوام کے پاس ایک کروڑ 80 لاکھ اور افواج کے پاس 3 کروڑ 30 اسلحہ موجود ہے جبکہ چینی عوام کے پاس 5 کروڑ اور افواج کے پاس 2 کروڑ 75 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔ اس فہرست میں بھارتی عوام بھی کسی سے پیچھے نہیں کیونکہ ان کی عوام کے پاس 7 کروڑ 10 لاکھ اسلحہ موجود ہے جبکہ ان کی افواج کے پاس 39 لاکھ اسلحہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈین عوام کے پاس 1 کروڑ 30 لاکھ، میکسیکن عوام کے پاس 1 کروڑ 70 لاکھ، کولمبیا کے عوام کے پاس 50 لاکھ، برازیلین شہریوں کے پاس 1 کروڑ 80 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔

وینزیویلین عوام کے پاس 60 لاکھ، ترک قوم کے پاس 1 کروڑ 30 لاکھ، جرمنی کی عوام کے پاس 1 کروڑ 60 لاکھ، فرانسیسی عوام کے پاس 1 کروڑ 30 لاکھ اور اٹلی کی عوام کے پاس 90 لاکھ ہتھیار موجود ہیں۔

نائیجیرین لوگوں کے پاس 60 لاکھ، مصری قوم کے پاس 40 لاکھ، ساتھ افریقی عوام کے پاس 50 لاکھ، یمنیوں کے پاس 1 کروڑ 50 لاکھ اور سعودی عوام کے پاس 60 لاکھ اسلحہ ہے۔

ایرانیوں کے پاس 60 لاکھ، عراقیوں کے پاس 80 لاکھ، تھائی لینڈ کی عوام کے پاس 1 کروڑ اور فلپائنی عوام کے پاس 40 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق یقینی طور پر یہ ایک ایسے اعداد و شمار ہیں جو کسی بھی ملک کے لیے خوش کن نہیں ہوسکتے کیونکہ ہتھیاروں کی بڑی تعداد آئے روز ناخوشگوار واقعات کو جنم دے رہے ہیں۔

پاکستان کے عوام اس وقت مہنگائی، بیروزگاری اور شدید معاشی مسائل سے دوچار ہیں اس کے باوجود لوگوں کے پاس ہتھیاروں کی موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے کہ غربت اور بیروزگاری کے باوجود عوام اپنی حفاظت یا نمائش کیلئے اسلحہ کلچر کو کیوں پروان چڑھا رہے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.