اب گاڑی خود جاکر سامان لے آئے گی ۔۔ بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار آپ کی کون کون سی مشکلیں آسان بنائے گی؟

image

دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی زندگیوں کو آسان سے آسان بنانے کی کوشش جاری ہے اور کمپنیاں ایسی مصنوعات متعارف کروارہی ہیں جن سے انسانوں کوسہولیات مہیا کی جاسکیں، ایسی ہی ایک کوشش چائنہ میں بھی سامنے آئی ہے جہاں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی خود کار گاڑی متعارف کروادی گئی ہے۔

چین کی کمپنی بیدو نے اپنی نئی الیکٹرک خودکار گاڑی متعارف کرائی ہے جو مارکیٹ میں موجود گاڑیوں سے مختلف ہے، اس آٹونومس وہیکل یعنی خودکار گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو چلانے کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوگی کیوں کہ یہ گاڑی بغیر ڈرائیور کے بھی چل سکے گی۔

اس کار میں ڈیٹیچ ایبل اسٹیرنگ وہیل دیا گیا ہے یعنی اسے باآسانی ہٹایا جا سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے دوبارہ گاڑی میں لگایا جا سکتا ہے۔اس گاڑی کا نام اپولو آر ٹی 6 ہے جس نے ٹیکنالوجی کے پانچ ممکنہ لیولز میں سے 4 لیول حاصل کیے ہیں۔

اس گاڑی کا سسٹم بغیر ڈرائیور کے چل سکتا ہے لیکن اس کے لیے تفصیلی نقشہ پہلے سے اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ان علاقوں کو محدود کیا جائے جہاں گاڑی چل سکتی ہے،اس نئی گاڑی آٹونومس لیول 4 کی صلاحیتوں سے لیس گاڑی میں 8 لڈرز اور 12 کیمرے لگے ہوئے ہیں۔

گاڑی میں لڈرز ریڈار کی طرح کا ایک پتہ لگانے کا نظام ہے جو ریڈیو ویوز کے بجائے پلسز لیزر لائٹ کا استعمال کرتا ہے۔اس کی قیمت گزشتہ جنریشنز کے مقابلے میں کم رکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بیدو خودکار سفری سروس اپولو گو پہلے سے ہی چلا رہا ہے جس میں وہ اپنی خودکار ڈرائیونگ کی روبوٹیکسز کا استعمال کر رہا ہے جس میں حفاظتی اسٹاف ڈرائیور یا مسافر کی نشست پر بیٹھتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.