خود بنا کر لوگوں میں بانٹتے ہیں ۔۔ تپتی گرمی میں پانی اور لنگر کا اہتمام کرنے والے اداکار جو لوگوں کا خیال کرتے ہیں

image

آج 9 اور کل دس محرم الحرام ہے جس کی مناسبت سے بہت سے شہری لنگر کا اہتمام کرتے ہیں۔ کوئی گھروں میں کھانا تیار کر کے بانٹتا ہے تو کوئی شربت یا پانی کے اسٹالز لگا کر جلوس کے عزاداروں کو فراہم کرتا ہے۔

عام شہریوں کے علاوہ شوبز سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات بھی اپنے گھروں میں اس موقع پر لنگر اور پانی پلانے کا اہتمام کرتی ہیں۔ وہ اداکار کونسے ہیں آیئے جانتے ہیں۔

نوید رضا

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار نوید رضا نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے گھر کے باہر شربت کا اسٹال لگایا ہے جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کی ہیں۔ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے گھر باہر چار سے پانچ افراد جمع ہیں اور وہ بیٹھ کر شربت پر رہے ہیں۔ نوید رضا کی جانب سے شہریوں کو اس تپتی گرمی میں شربت پلانا قابل تعریف بات ہے۔

ریشم

اداکارہ ریشم نے تو اپنے گھر میں ہی کھانے کا بڑا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے محرم الحرام کے موقع پر خاص لنگر کا اہتمام کیا ہے جس کی ویڈیو اسٹوریز بھی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک بڑے سے برتن میں سالن تیار کر رہی ہیں اور پھر بعد میں ایک بڑی دیگ میں سالن کو انڈیل رہی ہیں۔اداکارہ ریشم خود حلیم بھی تیار کرتی ہیں اور اس کے علاوہ وہ عام دنوں میں بھی کھانے تیار کرنے کا اہتمام کرتی رہتی ہیں۔

فاطمہ سہیل

شوبز کی ایک اور اداکارہ فاطمہ سہیل بھی اس خاص موقع پر نیاز و لنگر کا اہتمام کرتی ہیں۔

منیب بٹ

اداکار منیب بٹ جو کہ ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتے ہیں یہ بھی ان شخصیات میں شامل ہوتے ہیں جو عاشورہ کے موقع پر گھر کے باہر حلیم تیار کرتے ہیں۔


مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.