پوچھا ہو یا واش روم دھونا، گھر کی صفائی بھی عام لوگوں کی طرح کرتے ہیں۔۔ ندا یاسر اور یاسر نواز کی گھر صاف کرتے ہوئے دلچسپ ویڈیو وائرل

image

ندا یاسر اور یاسر نواز کی جوڑی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاص توجہ حاصل ہوتی ہے۔ دونوں میاں بیوی اداکار مختلف روز مرہ کی زندگی سے متعلق چیزیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں جنہیں صارفین دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں اور دلچسپ تبصرے پیش کرتے ہیں۔

اب مشہور پروگرام میزبان ندا اور یاسر نواز کی ایک منفرد پوسٹ یا یوں کہا جائے کہ گھریلو پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں شخصیات کو اپنے گھر کے کاموں میں مصروف دیکھا گیا۔ جس طرح عام لوگ اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہیں ویسے ہی اداکار بھی اپنے گھر کو چمکانے کے لیے منفرد پاکستانی اسٹائل اپناتے ہیں۔

ندا یاسر اور یاسر کس طرح اپنے گھر کی صفائی کر کے صارفین کو تفریح فراہم کر رہے ہیں آیئے نظر ڈالتے ہیں۔

جوڑے نے ایک انتہائی منفرد ویلاگ شیئر کیا ہے جس میں وہ گھر کی صفائی ستھرائی کرتے دکھائی دیئے۔ اداکاروں نے گھر کو اچھی طرح صاف کرنے کا چیلنج لیا اور اسے اچھی طرح سے انجام دیا۔ یاسر نے کچن اور واش روم کی صفائی کی جبکہ ندا نے موپنگ اور فرش کی صفائی کی۔

ویلاگ میں ندا یاسر نے کہا کہ ہم دونوں پرچیاں نکالیں گے اور پھر کام بانٹ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی والا دن ہے تو ہمیں چاہئے کہ ہم ساتھ مل کام کریں۔ پہلی کھولنے کا آغاز ندا کرتیں ہیں جس میں کچن کا پونچھا لگانے کا کام ان کے حصے آتا ہے جبکہ یاسر کی پرچی میں پنکھے کی صفائی کے کام کی ذمہ داری ان کے سر آتی ہے۔

آیئے دیکھتے ہیں تصاویر اور منفرد ویلاگ۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.