مجھے شدید دکھ ہو رہا تھا ۔۔ شائستہ لودھی نے سیلاب کا شکار بھوکے پیاسے لوگوں کے لیے کیا عطیہ کر دیا؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں ڈاکٹر شائستہ لودھی کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جبکہ ان کی تصاویر سے صارفین یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ شاید شائستہ لودھی نے جماعت اسلامی کو جوائن کر لیا ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر شائستہ لودھی کی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت سامنے آئیں جب وہ جماعت اسلامی کراچی کے دفتر پر پہنچی، جہاں ان کی ملاقات جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن سے ہوئی۔

جہاں حافظ نعیم نے ڈاکٹر شائستہ کو ایک ایسی ہی مشین کے بارے میں معلومات فراہم کیں، جس سے کے ذریعے گندے پانی کو فلٹر کیا جا سکتا ہے، اور اسے قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔

جس پر ڈاکٹر شائستہ نے اس مشین کی قیمت بھی پوچھی جو حافظ نعیم کے مطابق ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی ہے۔ ساتھ ہی شائستہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ یہ مشینیں شہریوں نے اپنی والدہ کے نام پر عطیہ کی تھیں۔

ڈاکٹر شائستہ کا کہنا تھا کہ یہاں آنے کا مقصد یہ تھا کہ آپ کو دکھایا جا سکے اور ان لوگوں کے کاموں کو دکھایا جا سکے جو کہ سچ مچ کام کر رہے ہیں اور محنت کر رہے ہیں، انہیں سراہنے کے لیے آئے ہیں۔

حافظ نعیم نے ڈاکٹر شائستہ کو دفتر میں موجود امدادی سامان اور عطیہ کیے جانے والی چیزوں سے متعلق بھی اپڈ ڈیٹ دی۔

جبکہ ڈاکٹر شائستہ نے جوں اور چنے کا ایک ٹرک بھی فراہم کیا ہے تاکہ متاثرین میں پروٹین کی کمی کو دور کیا جا سکے۔

جبکہ ڈاکٹر شائستہ نے اس حوالے سے بھی بتایا کہ کس طرح سیلاب متاثرین کی مدد کی جا سکتی ہے۔ متاثرین کی حالت زار دیکھ کر شائستہ لودھی شدید پریشان اور دکھ میں مبتلا ہو گئی تھیں۔

جبکہ حافظ نعیم سے بھی میڈیکل کے حوالے سے جو بھی معاونت درکار ہو، رابطہ قائم رکھنے کی امید ظاہر کی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.