دنیا میں انسان کے ساتھ کب کیا ہو جائے اس کا کسی کو معلوم نہیں اور پھر زندگی موت تو ہے ہی اللہ پاک کے ہاتھ میں۔ لیکن کئی مرتبہ چھوٹی سی غلطی ہمیں موت کے قریب لے جاتی ہے۔ جی ہاں بالکل ایک ایسا ہی واقعہ 16 لڑکے کے ساتھ پیش آیا کچھ ہی وقت میں موت کے منہ چلا گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ جارج نامی یہ لڑکا دوستوں میں موجود تھا جہاں کسی بات پر لڑائی ہو گئی جس کی وجہ سے اس کے سر پر شدید چوٹ آئی جس کے بعد اسے اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کے بہن بھائیوں، باپ اور سوتیلی ماں سے کہا کہ اب اسے کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے کیونکہ خون بھی کافی بہہ چکا ہے اور سر میں خون کے لوتھڑے بن چکے ہیں۔
یہ سننا تھا کہ بچہ خوچ بھی رونے لگا اور گھر والے بھی۔ پھر اس نے اپنی فون پر اپنی حقیقی ماں سے بات کی اور کہا کہ میں اب نہیں بچوں گا لیکن ماما میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں، آپکو چھوڑکر نہیں جانا چاہتا۔ یہ الفاظ ادا کرنے کے بعد سب گھر والوں نے گلے ملا ۔ جس کے بعد سر کی انتہائی خطرناک سرجری شروع ہو گئی۔
یہ سرجری کا عمل 24 گھنٹے تک چلتا رہا اور یہ لڑکا 4 دن تک اسپتال میں رہا مگر اب یہ بالکل ٹھیک ہے کیونکہ والد ین کی دعائیں سے معجزہ ہو ہی گیا اور مشکل آپریشن کامیاب ہو گیا۔
یہی وجہ ہے کہ آج یہ بچہ ہنسی خوشی اپنے گھر اور دوستوں کے ساتھ گھومتا پھرتا نظر آتا ہے۔ واضح رہے کہ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اللہ پاک کی ذات پر مکمل یقین رکھا جائے کیونکہ وہ انسان پر آزمائش ڈالتا ہے تو ختم بھی وہی کرتا ہے۔