روٹی کو ترستے بچوں کو کھانا کھلاتا ہوں.. 10 لاکھ لوگوں کو کھانا کھلانے والے عظیم نوجوان کی کہانی

image

“مجھ سے کسی کو بھوکا نہیں دیکھا جاتا۔ ارد گرد جانے کتنے بچے روٹی کو ترستے ہیں، کئی کئی دن کھانا نہیں کھا پاتے۔ جو نظر آتا ہے میں اسے کھانا کھلا دیتا ہوں“

یہ کہنا ہے نلے اگروال کا جو بھارتی شہری ہیں۔ نلے اگرچہ ہمیشہ غریبوں کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے تھے مگر 2008 میں ان کے دوست کی اچانک کار ایکسیڈینٹ سے ہونے والی موت نے انھیں توڑ کر رکھ دیا۔ یہی وہ وقت تھا جب انھوں نے اپنی زندگی دوسروں کے لئے وقف کردی۔

میرا مشن سب کو کھانا کھلانا ہے

نلے کہتے ہیں کہ میرے ملک میں 7000 لوگ روز بھوکے سوتے ہیں جن میں 3 ہزار صرف بچے ہیں۔ کسی کو بھی بھوکا نہیں رہنا چاہیے۔ ہر بچے کا حق ہے کہ اسے پیٹ بھر کر کھانا ملے۔ میرا مشن سب کا پیٹ بھرنا ہے۔

سالگرہ کے دن کیا کیا؟

نلے کہتے ہیں جس دن میری سالگرہ تھی اس دن میں نے سوچا اس کو یادگار بناؤں گا اور شدید گرمی میں 30 کلومیٹر تک پیدل چل کر سب بھوکوں کو کھانا کھلایا۔ نلے اب وشالکشی فاؤنڈیشن کے نام سے ایک سماجی تنظیم چلاتے ہیں جس میں ان کے ساتھ ان جیسے ہی کچھ اور نوجوان بھی شریک ہیں۔ نلے اور ان کے ساتھی اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو کھانا کھلا چکے ہیں۔ اپنے فارغ وقت میں نلے غریب بچوں کو تعلیم بھی دیتے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.