کھانے کے بعد صرف 1 گلابی امرود کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ عام سے پھل کے خاص فائدے

image

اکثر لوگ گلابی امرود دیکھ کر اسے زیادہ گلا ہوا سمجھ کر کھانا پسند نہیں کرتے جب کہ یہ امرودوں کی بہترین اقسام میں سے ایک ہے۔ گلابی امرود کا نا صرف ذائقہ بلکہ فائدے بھی لاجواب ہیں۔ چلیے آپ کو اس کے چند فائدے بتاتے ہیں۔

جلد کو خوبصورت بناتا ہے

گلابی امرود میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اسی لئے یہ زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔ گلابی گودے والا امرود سفید گودے والے امرود سے زیادہ فائدہ مند ہوفا ہے۔ اس میں چینی کے علاوہ بیج بھی کم ہوتے ہیں لیکن پانی کی وجہ سے یہ زیادہ لذیذ اور جلد کے لئے بہترین ہوتا ہے۔

حاملہ عورتوں کو کیوں کھانا چاہیے؟

دن میں 2 گلابی امرود کھانا حاملہ خواتین کے لئے بے حد مفید ہے کیونکہ اس میں فولک ایسڈ اور وٹانن میں بی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ ماں اور بچے کے اعصابی نظان کو مضبوط کرنے کے لئے بہترین ہوتی ہے۔ البتہ استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے بھی رجوع کرلیں۔

دماغ کے لئے بہترین

وٹامن بی 3 اور وٹامن بی 6 کی وجہ سے یہ پھل دماغ میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرتا ہے اور اعصاب کو پرسکون رکھنے میں مددگار ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.