نہ جہیز نہ مہنگی گاڑی میں بارات آئی۔۔ دولہا کی اپنی دلہن کو مہنگی گاڑی میں لے جانے کے بجائے موٹر سائیکل پر بارات لے جانے کی ویڈیو

image

دولہا اور دلہن کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں جن میں انہیں مہنگے لباس زیب تن کیے اور مہنگی انٹریاں کرتے دیکھ جاتا ہے، ساتھ ہی کھانوں میں وہ وہ چیزیں رکھی جاتی ہیں جن کا غریب کو تو معلوم بھی نہیں ہوتا۔

وہیں یہ بھی دیکھاجاتا ہے کہ دولہا مہنگی ترین اور چمکتی دھمکتی گاڑی میں بارات لے کر آتا ہے کہ دیکھنے والے مہمان بھی حیران رہ جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اس نے اپنی شادی میں بہت خرچہ کیا ہے۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسے دولہا کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس نے مہنگی بارات لانے کے ٹرینڈ کو نظر انداز کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ دولہا موٹر سائیکل پر اپنی دلہن کوبٹھا کر بیاہ کر لے جاتا ہے۔ شادی کی سادہ سی تقریب گھر میں منعقد ہوتی ہے۔

ویڈیو کی اسکرین پر بھی ایک خوبصورت پیغام لکھا ہے کہ نہ جہیز، نہ بارات، سادگی سے نکاح، سادگی سے شادی کرنے میں عزت کم نہیں ہوتی۔

دولہا کو بھی سادہ سی شلوار قمیض اور لال رنگ کے واس کوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

شادی کو مشکل نہیں بلکہ آسان بنائیں کے نعرے پر عمل کر کے مشکلات کو آسان کیا جا سکتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.